Hum Jo Tareek Rahon Mein Maare Gaye
ہم جو تاریک راہوں میں مارے گئے
لاکھوں کروڑوں درود و سلام آپ سرکار ﷺ کی ذاتِ اقدس پر۔
مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ قرآن مجید اللہ کا کلام ہے اور وحی کے ذریعے نبی آخر الزماں سرکار ﷺ پر نازل ہوا ہے۔ قرآنِ کریم کی تعظیم و تقلید ہر مسلمان پر فرض ہے۔ جتنا محترم اور پاک یہ کلام ہے اتنی ہی محترم اور پاک یہ کائنات بھی ہے جو کہ اللہ تبارک و تعالی نے میرے اور آپ کے لیے سجائی ہے۔
ایک ظاہری کائنات ہے اور ایک باطنی کائنات ہے جو ہر انسان کے اندر ہے، حضرتِ انسان بھی اتنا ہی محترم و معتبر ٹھہرا جتنا کہ کلام پاک یا اللہ تبارک و تعالی کی بنائی ہوئی کائنات ہے۔
تاریخ میں کئی ایک حیرت انگیز واقعات ایسے ہوئے ہیں کہ، جن انسانوں نے اِس کائنات اور اس کے مظاہر سے محبت کی ہے اُن کو ایک نئی طرح کا مشاہدہ اور ظہور عطا ہوا ہے۔ یہ چرند پرند یہ پہاڑ یہ درخت یہ سب اللہ تعالی کی ثنا کر رہے ہیں۔ حضرت واصف علی واصفؒ ارشاد فرماتے ہیں کہ مرنے سے پہلے اتنا تو کرکے جاؤ کہ یہ ثنا سنتے........
