خون عطیہ کرنے والوں کا عالمی دن – پاکستان میں چیلنجز
انسانیت کی خدمت کی کئی صورتیں ہیں مگر کسی کو زندگی دینے سے بڑھ کر شاید کوئی نیکی نہیں۔ خون عطیہ کرنے والے وہ خاموش ہیرو ہیں جو بغیر کسی صلے اور ستائش کی خواہش کے اپنے خون کا عطیہ دے کر بے شمار جانوں کو زندگی بخشتے ہیں۔ اگرچہ دنیا ان کے احترام میں ایک مخصوص دن مناتی ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ عظیم انسان ہر روز خراجِ تحسین کے مستحق ہیں، کیونکہ تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا، کینسر اور دیگر امراض میں مبتلا لاکھوں مریض انہی کے عطیہ کردہ خون کے سہارے زندگی کا سفر جاری رکھتے ہیں۔ خون ایک ایسا انمول عطیہ ہے جس کا کوئی متبادل نہیں اور اسے عطیہ کرنے والے معاشرے کے حقیقی محسن ہیں۔ اس دن کو منانا اس آفاقی سچائی کو اجاگر کرتا ہے کہ سخاوت کا صرف ایک عمل تین زندگیاں بچانے کا سبب بن سکتا ہے۔ اس سال خون عطیہ کرنے والوں کے عالمی دن کے لیے منتخب کردہ تھیم عالمی سطح پر صحت کی وکالت میں عزم اور مقصد کا ایک نیا احساس پیدا کرتا ہے۔ یہ تھیم وقتی اور ہنگامی بنیادوں پر خون دینے کے رجحان کو مستقل اور سال بھر خون عطیہ کرنے کی ثقافت میں بدلنے پر زور دیتا ہے۔ یکجہتی اور خون کی فراہمی........
