menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

واصف ناگی

15 0
20.10.2024

(گزشتہ سے پیوستہ )

نیوٹن ہال کے سامنے ٹیوب ویل لگانے سے اس تاریخی ورثہ کا حسن نہ صرف ماند پڑ جائے گا بلکہ اس قدیم عمارت کو شدید ترین نقصان پہنچے گا اور پھر حسب روایت مافیا کے عناصر اس عمارت کو گرا دیں گے۔پتہ نہیں کس کس کی دیہاڑی لگے گی اور پھر یہاں پر کوئی عمارت یا پارکنگ ایریا بنا کر کمائی کا ذریعہ بنایا جائے گا۔ ارے بابا پھر آپ شاہی قلعہ اور لاہور کی ہر تاریخی عمارت کو گرا کر پلازے بنائیں یا پارکنگ ایریا بنائیں بہت کمائی ہو گی یہ تاریخی عمارات کیا دے رہی ہیں ؟ہم تو بدتہذیب، بدذوق قوم ہیں ہم توتاریخی عمارات اور تاریخی ورثہ سے شاہی قلعہ کو بھی گرا دیں اور شاہی ہائوسنگ اسکیم بنا ڈالیں !باغبانپورہ میں کئی قدیم عمارات ہیں۔ شالامار باغ کیا دے رہا ہے اس کو بھی ختم کریں اور وہاں بہت بڑا پلازہ بنا ڈالیں ہمیں کلچر، تہذیب، روایات قدیم عمارات سے کیا لینا ہمیں تو صرف پیسہ چاہئے چاہے اس کے لئے کتنی ہی خوبصورت تاریخی عمارت کو گرانا کیوں نہ پڑ جائے ۔یہ نیوٹن ہال آج گوروں کے پاس ہوتا تو وہ اس کو کس طرح سنبھال کر رکھتے اس کی حفاظت کرتے اور اسے مزیدخوبصورت بناتے۔شالا مار کی دیواروں کے ساتھ تو ہم نے دکانیں بناڈالیں شالا مار باغ کو بھی ختم کریں کونسا 1975ء کا آثار قدیمہ کا ایکٹ جس کے تحت آپ کسی بھی تاریخی ورثہ کے دو سو فٹ تک کوئی تعمیرات نہیں کر سکتے؟ حیرت کی بات یہ ہے کہ نیوٹن ہال کے مرکزی دروازے کے عین سامنے آپ ٹیوب ویل نصب کر رہے ہیں تو پھر تاریخی عمارات کا وہ ایکٹ کہاں گیاجس کے تحت آپ کسی بھی قدیم اور تاریخی ورثہ ڈکلیئر ہونے والی عمارت کے 200فٹ تک کوئی بھی چیز تعمیر نہیں کر سکتے ۔حالانکہ نیوٹن ہال کے آگے پاک ٹی ہائوس کی طرف بے شمار جگہ ہے بلکہ نیلاگنبد کے فوارےکو جو مدت سے بند پڑا ہے وہاں کہیں ٹیوب ویل لگالیں ہم تو بلکہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر........

© Daily Jang


Get it on Google Play