حکومت کا پہلا سال ...
قارئین کرام!فروری 2024ء کے الیکشن میں کامیابی کے بعد مسلم لیگ (ن)ٰ کی جمہوری حکومت نے منصب اقتدار سنبھالا۔وزارت اعظمیٰ کیلئے وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہبازشریف نے دوسری مرتبہ بطور وزیر اعظم پاکستان قلمدان سنبھالا۔فروری2024ء تک وطن عزیز کی معیشت کا پہیہ بالکل جام ہوچکا تھا۔ملک میں مقامی اور بین الاقوامی تاجروں کا اعتماد نہ ہونے کے برابرتھا ۔دوسری جانب سب سے بڑامسئلہ عوام کااعتماد تھا جسے بحال کرنے کیلئے حکومت کوکم وقت میں بہت زیادہ ڈیلورکرنابھی شامل تھا۔میاں برادران کی ایک خاصیت جوانہیں تمام ترسیاستدانوں سے ممتازکرتی ہے کہ نہ صرف مسلم ممالک بلکہ اقوام عالم میاں برادران پربھرپور اعتماد کرتے ہیں اور معیشت کے حوالے سے جب بھی پاکستان پر مشکل وقت آیانہ صرف اسلامی ممالک،دوست ممالک بلکہ اقوام عالم نے اِن کی سربراہی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔سی پیک منصوبہ جوکہ میاں محمد نوازشریف اور چینی قیادت کا منہ بولتا ثبوت ہے 2024ء کے آغاز تک اِس میگا منصوبے پر بھی کام سست روی کا شکار ہوچکا تھا۔چین کی قیادت بھی پاکستان کے بدلتے ہوئے سیاسی حالات سے بخوبی واقف تھی۔جونہی وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے قلمدان سنبھالا توسب سے پہلے اپنی مضبوط معاشی ٹیم بنائی اور وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کی قیادت میں معاشی ٹیم کے ہمراہ آئی........
© Nawa-i-Waqt
visit website