بھارت تو لاجواب ہوا یا نہیں ہوا
بظاہر تو جنگ کے تین محاذ ہوتے ہیں یعنی میدانی جنگی ‘ بری افواج لڑتی ہیں ‘ بحری محاذ پر بحریہ متحرک رہتی ہے اور فضائی جنگ کے لئے فضائیہ کا کردار اہم ہوتا ہے مگرایک اور محاذ کی اہمیت بھی مسلمہ ہے اور وہ ہے فکری محاذ ‘ جہاں تین محاذوں پر کسی ملک کی مسلح افواج سرگرم رہتی ہے دشمن کے حملوں کو پسپا کرنے میں جنگی حکمت عملی پر عمل پیرا ہو کراپنا کردار ادا کرتی ہے اس کے ساتھ ساتھ ایک اور میدان میں بھی مقابلہ جاری رہتا ہے اور نہ صرف اپنی افواج کے کارناموں کو سامنے لا کر قوم کا حوصلہ بلند کرنے اور دشمن کے جھوٹے پروپیگنڈے کو باطل ثابت کرنے میں فکری محاذ کو بھی گرم رکھا جاتا ہے ‘ اس سلسلے میں نہ صرف جنگ کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے اطلاعات عوام تک پہنچانا اس ”محاذ کے سپاہیوں” کی ذمہ داری ہوتی ہے بلکہ ہر طبقہ فکر کو یکجا رکھنے اور ان میں جذبہ حب الوطنی کو بیدار رکھنے میں وطن کے اہل قلم اور اہل فن بھی اگر اپنی ذمہ داریاں ا دا کرنے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں تو حوصلوں کی بلندی اور فکر کی سربلندی تاریخ کا روشن باب بن جاتی ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان اب تک کئی جنگیں لڑی........
© Mashriq
