menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

عالمی ذرائع ابلاغ میں پاکستان کا چرچا

11 0
20.05.2025

ہندوستان نے پاکستان پر حملے کیے مگر پاکستان نے انتہائی صبر اور تحمل کا مظاہر ہ کیا اور پھر جب جواب دینا ناگزیر ہوگیا تو ایسا شاندار جواب دیا کہ دنیا اچانک پاکستان کو سراہنے لگی ہے۔ پاکستان کے حوالے سے جو خوش گمانی ہندوستان اور دیگر ممالک کو تھی وہ ایسی دور ہوئی کہ ان کے تمام تجزیہ نگار وں کو چُپ لگ گئی ہے ۔ پاکستان کے ائیرفورس نے اس صدی کا سب سے کامیاب ائیر سڑائیک کیا اور پاکستان کے فوج نے اپنی پروفیشنلزم کا لوہا منوایا ۔ اب جنگیں پرانے ترتیب سے نہیں لڑی جاتیں اب جنگیں مضبوط اعصاب سے لڑی جاسکتی ہیں ۔ پاکستان نے دنیا پر ثابت کردیا ہے کہ وہ منصوبہ سازی اور اس پر عمل کرنے میں کتنی مہارت حاصل کرچکے ہیں ۔ یہ جنگ صرف ہندوستان نہیں لڑ رہا تھا بلکہ اسرائیل اپنے ہارپ ڈرونز اور فرانس اپنے رافیل طیاروں کی مدد سے لڑرہا تھا اس لیے کہ اس جنگ سے اسرائیلی ٹیکنالوجی اور فرانسیسی ٹیکنالوجی کی قدر کا تعین ہونا تھا ۔ پاکستان فضائیہ کے جہازوں کا ہندوستان پر مختلف سمتوں سے حملہ اور پاکستانی میزائیلوں کا ٹھیک ٹھیک اہداف تک پہنچنا کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا ۔ ہندوستان کے فضائی دفاعی نظام کو ناکارہ بنانا اور ان کے اہم ترین تنصیبات کو نشانہ بنانا آسان کام نہیں تھا ۔ ہندوستان تین دن سے مسلسل یہ کوششیں پاکستان کے خلاف کررہا تھا مگر وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکے تھے اور ہندوستان کا میڈیا اور ان کے وزیر اعظم مودی مسلسل پاکستان کی تباہی کی خبریں پھیلا رہے تھے ۔ انڈین میڈیا تو پشاور شہر کی تباہی کی خبرین چلارہا تھا ۔ مگر پشاور شہر میں کسی ایک کوے تک کو وہ گزند نہیں پہنچا سکے ۔ایسے میں جب صبح ہندوستانیوں کی آنکھ کھلی اور انہوں نے اپنے فوجی اڈوں اور تنصیبات کی تباہی دیکھی تو ان کے ہوش ٹھکانے آگئے........

© Mashriq