اچھے لگتے ہیں مجھے لوگ تمہارے جیسے
سوشل میڈیا کے ا یپ ایکس(ٹوئٹر) پر وائرل ہونے والے ایک ویڈیو میں حالیہ پاک بھارت جنگ کے دوران لائن آف کنٹرول پر ہمارے جوانوں کی سندھی ‘ پنجابی اور پشتو زبانوں میں گونجتی آوازوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہم نے کس طرح ایک قوم بن کر یہ جنگ لڑی اس قسم کی لاتعدادتصویریں ‘ ویڈیوز اور ٹک ٹاک پر دنیا بھر میں بھارتی ہزیمت کے حوالے سے اٹھائے جانے والے سوالات ‘ مزاحیہ ویڈیوز کی بھر مار ہے جبکہ خود بھارت کے سابق فوجی جس طرح اپنے حکمرانوں اور حکومتی ناکامیوں کی بھد اڑا رہے ہیں وہ بھی اپنی جگہ ‘ تاہم پاکستانیوں کے اندر (چند بدبختوں کو چھوڑکر) اتحاد و اتفاق ‘ کے جو نظارے دیکھنے کو مل رہے ہیں ان پر ایک سینئر صحافی سلمان غنی نے ٹوئیٹر پر ہی بہت خوبصورت تبصرہ کیا ہے اور وہ اپنی ٹوئیٹ میں رقمطراز ہیں کہ ”پاک بھارت جنگی کیفیت کا بڑا فائدہ یہ ہوا کہ ہم پھر سے قوم بن گئے اور پاکستانیت سب سے معتبر حوالہ بن کر آیا پختون ‘ بلوچ عصبیت دب کر رہ گئی اور جنگی کیفیت میں قومی جذبہ کا اظہار وہ جذبہ حقیقی ہے جسے بروئے کار لا کر ہم کوئی بڑی کامیابی سمیٹ سکتے ہیں جس کے لئے قدم حکومت کو بڑھانا ہوگا”سلمان غنی نے جس قومی اتحاد و اتفاق کی جانب اشارہ کیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ ہم پھر سے قوم بن گئے ہیں تو ان کے اس دعوے کو 95/98 فیصد تسلیم کرنے میں کوئی حرج ہے نہ شک کیونکہ اس قومی امتحان میں بھی ایک خاص ”ذہنیت” کے گنتی کے کچھ لوگ بدقسمتی سے سرخرو نہ ہوسکے بلکہ سوشل میڈیا پر........
© Mashriq
