گوگل پاکستان میں: ڈیجیٹل مستقبل کا دروازہ
چار روز پہلے منگل کے دن 18اگست 2026ء کو اسلام آباد میں گوگل کے باقاعدہ دفتر کا افتتاح ایک ایسی خبر ہے جسے محض ایک غیر ملکی کمپنی کے دفتر کے قیام تک محدود نہیں کیا جا سکتا۔ یہ پاکستان کے لیے بدلتی ہوئی دنیا میں ایک نئے موقع کی علامت ہے۔
دنیا تیزی سے ایک ایسے دور میں داخل ہو رہی ہے جہاں ملکوں کی طاقت کا اندازہ صرف اس کے قدرتی وسائل، صنعت اور تجارت سے نہیں بلکہ علم، ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور ہنرمند نوجوانوں سے بھی لگایا جائے گا۔
گوگل پاکستان کے لیے کوئی نئی کمپنی نہیں۔ وہ کئی برس سے پاکستانی طلبہ، کاروباری اداروں، اساتذہ، سافٹ ویئر بنانے والوں اور مواد تخلیق کرنے والوں کے ساتھ مختلف منصوبوں میں کام کر رہا ہے۔ 2022 میں گوگل نے پاکستان میں اپنی کمپنی رجسٹر کرائی اور مقامی دفتر قائم کیااور اب اسلام آباد میں باقاعدہ دفتر کا افتتاح اس تعلق کو ایک نئے مرحلے میں لے گیا ہے۔
یہ پیش رفت اس لیے اہم ہے کہ پاکستان کے پاس دنیا کے بہترین وسائل میں سے ایک موجود ہے۔ پاکستان کے پاس تیل کے بڑے ذخائر نہیں اور نہ ہی ہمارے پاس دنیا کے سب سے بڑے صنعتی کارخانے ہیں۔لیکن ہمارے پاس کروڑوں نوجوان ہیں۔یہ نوجوان اگر جدید ہنر سیکھ لیں تو ان کی منڈی صرف پاکستان نہیں بلکہ پوری دنیا بن سکتی........
