menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

مرزا ادیب کی یاد میں

10 0
yesterday

مرزا ادیب نے 14 اپریل 1914 کو لاہور میں جنم لیا۔ تمام تر تعلیمی مراحل لاہور ہی میں مکمل کیے۔ 1934 میں B.A اسلامیہ کالج لاہور سے کیا۔ ان کا اصل نام مرزا دلاور علی تھا۔ ان کا اولین تخلص تھا عاصی۔ جب کہ دوسرا تخلص تھا برق۔انھوں نے جب ادبی دنیا میں قدم رکھا تو ابتدا شاعری سے کی۔ یہ ان کے زمانہ طالب علمی ہی کا ذکر ہے کہ جب ان کی نظمیں ہفت روزہ ہلال، رسالہ شباب ، مولانا ظفر علی خان کے اخبار زمیندار اور سید حبیب کے اخبار سیاست میں چھپنے لگی تھیں۔ پھر 1935 میں نثر پر توجہ دی اور صرف 21 برس کی عمر میں ماہنامہ ادب لطیف کے ایڈیٹر بن گئے ۔

1941 میں بمبئی چلے گئے اور فلمی صحافت کا آغاز کیا اور وہاں فلمی اخبار مصور کی ادارت کے فرائض انجام دیتے رہے۔ پھر واپس لاہور آ گئے اور آل انڈیا ریڈیو سے وابستہ ہو گئے ، ادھر چوہدری برکت تو گویا ان کی آمد کے منتظر تھے۔ انھوں نے ایک بار پھر ماہنامہ ادب لطیف کی ادارت مرزا ادیب کے حوالے کر دی۔ مرزا ادیب نے ماہنامہ ادب لطیف میں ایک سلسلہ صحرا نورد کے خطوط کے نام سے قلم بند کرنے کا آغاز کیا۔

اور ہر ماہ ایک تاریخی داستان بیان کرتے۔ اپنی انفرادیت کے........

© Express News