menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

خاموش محافظ

12 0
wednesday

26 جولائی کو دنیا بھر میں مینگروز کے تحفظ کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ یہ محض ایک ماحولیاتی دن نہیں بلکہ ہمیں اس خاموش دنیا کی یاد دلاتا ہے جو نہ نعرے لگاتی ہے نہ احتجاج کرتی ہے مگر ہماری بقا کے لیے ہر لمحہ اپنی زندگی قربان کرتی رہتی ہے۔ سمندر اور زمین کے سنگم پر کھڑے یہ درخت صدیوں سے طوفانوں کا مقابلہ کرتے آئے ہیں ،ساحلوں کو کٹاؤ سے بچاتے ہیں ،ہزاروں آبی جانداروں کو پناہ دیتے ہیں اور فضا سے کاربن جذب کرکے زمین کے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے خلاف ایک قدرتی حصار بن جاتے ہیں۔

 پاکستان ان خوش قسمت ممالک میں شامل ہے جہاں دنیا کے بڑے مینگروز جنگلات موجود ہیں۔ سندھ کے ساحل اور دریائے سندھ کا ڈیلٹا ان درختوں کا اصل گھر ہے۔ یہ حقیقت بھی کسی المیے سے کم نہیں کہ انھی جنگلات نے گزشتہ کئی دہائیوں میں بے دریغ کٹائی، میٹھے پانی کی کمی، آلودگی اور انسانی غفلت کا سامنا کیا ہے، اگر قدرت نے اپنی قوتِ مدافعت نہ دکھائی ہوتی اور کچھ ادارے ان کی بحالی کے لیے سرگرم نہ ہوتے تو شاید آج یہ سب صرف تاریخ کی کتابوں کا حصہ ہوتے۔

 خوش آئند بات یہ ہے کہ پاکستان میں انڈس ڈیلٹا بلیو کاربن منصوبہ دنیا کے بڑے مینگروز بحالی منصوبوں میں شمار ہوتا ہے۔ اس منصوبے نے یہ ثابت کیا ہے کہ اگر نیت اور منصوبہ بندی درست ہو تو ماحولیات کا تحفظ صرف ایک اخلاقی ذمے داری نہیں رہتا بلکہ قومی معیشت کا بھی ایک اہم ذریعہ بن سکتا ہے، انھی مینگروز کی بدولت پاکستان نے کاربن کریڈٹس کی صورت میں قیمتی زر مبادلہ بھی حاصل کیا ہے اور مستقبل........

© Express News