menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

آزادکشمیر الیکشن کا پہلا مرحلہ‘ ن لیگ کی فتح

10 0
wednesday

آزاد کشمیر کے انتخابات کے پہلے مرحلہ میں میر پور اور کوٹلی کے انتخابی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا ہے۔ جو نتائج میر پور اور کوٹلی سے سامنے آئے ہیں،ان کے مطابق اب آزاد کشمیر میںمسلم لیگ (ن) کی ایک مضبوط اور واضع حکومت بنتی نظر آرہی ہے۔ اب تک کے نتائج کے ٹرینڈ کو مدنظر رکھا جائے تو مسلم لیگ (ن) نہ صرف واضح اکثریت حاصل کر لے گی بلکہ اس کو حکومت بنانے کے لیے کسی سہارے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔

دوستوں کا اندازہ تھا کہ میرپور ڈویژن کے الیکشن میں آئی پی پی بھی دو نشستیں حاصل کر لے گی۔ لیکن ایسا نہیں ہوسکا ہے۔ جس کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کی پوزیشن مزید مضبوط ہو گئی ہے۔ ورنہ اگر آئی پی پی کی بھی دو نشستیں آجاتیں تو پھر ہم کہہ سکتے تھے کہ آزاد کشمیر میں بھی اتحادی حکومت بنے گی۔ جیسے گلگت بلتستان میں ایک ا تحادی حکومت معرض وجود میں آئی ہے۔ تا ہم اب آزاد کشمیر میں ایسا نظر نہیں آرہا۔

اب سوال یہ ہے کہ جیسے آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) نے انتخابی مہم چلائی ہے۔ ایسی مہم گلگت بلتستان میں کیوں نہیں چلائی گئی؟ وہاں نواز شریف نے بھی ایسا کوئی جلسہ نہیں کیا۔ ایسی تقاریر بھی نہیں کی گئیں۔ گلگت بلتستان کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ایک خاموشی نظر آئی ہے۔ وہاں مریم نواز بھی نہیں گئیں۔ وہاں کوئی اور مرکزی قیادت بھی نہیں گئی۔

خواجہ سعد رفیق بھی گلگت بلتستان کے انتخابات کے بعد یہی گلہ کرتے نظرآٓئے کہ گلگت کے انتخابات کے لیے مسلم لیگ ن نے کوئی فنڈ بھی مختص نہیں کیا۔ پارٹی کے جھنڈے بھی نہیں بنائے گئے۔ کوئی بڑاجلسہ بھی نہیں کیا گیا۔ یہ صورتحال تھی مسلم لیگ ن کی ، لہذا........

© Express News