menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

الفاظ کہانی

9 0
28.07.2026

ہند میں آریاؤں (حالانکہ وہ بھی آریا نہیں تھے) بلکہ یہ آریاؤں کے دشمن اساک تھے جن کو ایرانیوں نے تورانی یا ہندیوں نے کش توری اوریونانیوں نے سائتھین کہا ہے لیکن یہ الگ بحث ہے۔ تو یہ خانہ بدوش جب ہند میں آئے تو یہاںایک خالص زرعی معاشرہ موجود تھا۔ مورخین جنھیں قبل ہند یورپی یا پروٹو آرین کہتے ہیں۔ ان میں جو پہلے والے لوگ تھے یعنی بھیل اور کول وغیرہ،جو مجموعی طورپر آسٹرک کہلاتے ہیں۔

یہ سارے قبائل زراعت کار تھے اورچھوٹی چھوٹی بستیوں میں رہتے تھے لیکن جب دراوڑ لوگ خطہ ہند میں آئے تو انھوں نے بڑی بڑی بستیاں اورشہربسانے شروع کردیے جیسے ہڑپہ، موئن جودڑو، کالی بنگن (راجستھان) مہرگڑھ (بلوچستان) اور  رحمان ڈھیری( ڈی آئی خان) ۔ زرعی معاشرے کے ارتقائی عمل کے نتیجے میںکچھ ہنرمند طبقے یا پیشے بھی وجود میں آئے ۔ یہ سارے قبل آریائی قبائل چونکہ زراعت کار تھے اور زراعت کاروں کی عقیدت کا مرکز زمین ہوتی ہے، اس لیے دھرتی ماں کا تصور وجود میں آیا۔ زمین کے بعد دوسرا درجہ مویشی تھے ، مویشیوں میںگائے اوربیل کی افادیت سے زیادہ ہوتی ہے۔ چنانچہ مذہبی پروہتوں نے گائے ماتا کا نظریہ پروان چڑھایا ۔ یوں زرعت........

© Express News