menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

16 مئی: روشنی اور امن کا عالمی پیغام

31 0
16.05.2026

دنیا بھر میں 16 مئی ایک منفرد اہمیت کا حامل دن ہے کیونکہ اس روز اقوام متحدہ اور یونیسکو کے تحت دو اہم عالمی دن منائے جاتے ہیں: روشنی کا عالمی دن، اور پرامن بقائے باہمی سے رہنے کا عالمی دن۔

بظاہر یہ دونوں موضوعات مختلف دکھائی دیتے ہیں، مگر درحقیقت دونوں انسانیت کی ترقی، شعور، پائیدار مستقبل اور عالمی ہم آہنگی کے لیے بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔ ایک دن سائنسی روشنی، ٹیکنالوجی اور پائیدار ترقی کی اہمیت اجاگر کرتا ہے، جبکہ دوسرا انسانی تعلقات، برداشت، امن اور سماجی یکجہتی کے فروغ پر زور دیتا ہے۔

انٹرنیشنل ڈے آف لائٹ: سائنسی شعور اور پائیدار ترقی کا دن

انٹرنیشنل ڈے آف لائٹ ہر سال یونیسکو کے زیر اہتمام منایا جاتا ہے تاکہ روشنی اور روشنی پر مبنی ٹیکنالوجیز کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے۔ اس دن کا پس منظر 1960 میں تھیوڈور مائیمین کے پہلے کامیاب لیزر آپریشن سے جڑا ہوا ہے، جس نے جدید سائنس میں انقلاب برپا کیا۔ روشنی صرف دنیا کو منور کرنے کا ذریعہ نہیں بلکہ یہ جدید طب، تعلیم، ماحولیات، توانائی، مواصلات اور ثقافت میں بھی بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔

آج کے دور میں روشنی پر مبنی ٹیکنالوجی، جیسے لیزر سرجری، فائبر آپٹکس، شمسی توانائی، اور فوٹونکس، انسانی زندگی کو بہتر بنانے میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔ 2026 کا تھیم ’’Light for a Sustainable Future‘‘ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ روشنی کی جدید ٹیکنالوجیز نہ صرف انسانی سہولت........

© Express News (Blog)