شاندار فتح اور حارث رؤف کی تجربہ کاری
کرکٹ کو قسمت کا کھیل کہا جاتا ہے اور یہ حقیقت بھی ہے، کیونکہ جب کوئی بڑا کھلاڑی میدان میں اترتا ہے تو بعض اوقات وہ کسی ایسی بولر کی گیند پر گولڈن ڈک یا بہت کم رن بناکر آؤٹ ہوتا ہے جس کے بارے میں سوچا بھی نہیں جاسکتا۔
میچز کے دوران اس طرح کے کئی واقعات ہوئے جن میں ڈیبیو کرنے والے بولرز نے لیجنڈ بلے بازوں کو اپنا ہدف بنایا یا پھر نئے بلے بازوں نے سینئر ترین بولرز کی خوب پٹائی کی۔ مگر ہاں تربیت یافتہ کھلاڑیوں کا تجربہ میدان میں کام ضرور آتا ہے، بالخصوص ایسے لمحات میں جب میچ گو مگو کی کیفیت میں ہو اور کوئی کپتان یا سینئر اپنے صلاحیتوں کی بنیاد پر کسی بلے باز یا بولر کو آزمانے کا فیصلہ کرے۔
اگر کرکٹ کے شعبے میں تجربے کی بات کی جائے تو پاکستانی امپائر علیم ڈار سے زیادہ کسی کا تذکرہ خیر نہیں ہوتا، یعنی اگر کوئی بولر ایل بی ڈبلیو پر اپیل کرتا اور وہ ناٹ آؤٹ قرار دیتے........
