Kisi Aur Ki Umeed Ban Jayen
کسی اور کی امید بن جائیں
لکھنے میں سب سے مشکل کام اکثر اپنے تجربات کو الفاظ میں بیان کرنا ہوتا ہے۔ دنیا کا ہر انسان بچپن سے ہی خواب دیکھتا ہے۔ کوئی ڈاکٹر بننے کا خواب دیکھتا ہے، کوئی پائلٹ، کوئی فوجی افسر، کوئی استاد اور کوئی کھلاڑی بننے کا۔ کچھ لوگ اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے خواب دیکھتے ہیں، جبکہ کچھ کے خواب صرف آزادی حاصل کرنے تک محدود ہوتے ہیں۔
لیکن ان تمام خوابوں میں سب سے مشکل لمحہ وہ ہوتا ہے جب آپ اپنی پوری کوشش کرتے ہیں، مگر زندگی اچانک ایک نیا موڑ لے لیتی ہے اور آپ کے سفر کی سمت بدل دیتی ہے۔ میں اپنی ذاتی کہانی بیان کرنا پسند نہیں کروں گی، کیونکہ میرے خیال میں کہانی سے زیادہ اہم اس کا پیغام ہے۔
اپنے خوابوں کے تعاقب میں زندگی کبھی کبھی ہمیں دو راستے دیتی ہے۔ پہلا راستہ یہ ہے کہ ہم اپنی محنت سے اپنے خوابوں کو حقیقت بنائیں۔ دوسرا راستہ یہ ہے کہ........
