menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Rafi Ki Awaz Ko Sab Se Umdgi Se Kis Mosiqar Ne Barta?

19 0
saturday

رفیع کی آواز کو سب سے عمدگی سے کس موسیقار نے برتا؟

آج برصغیر کے لافانی گلوکار محمد رفیع کی 41 ویں برسی ہے۔ اس موقعے پر ہم یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ رفیع کی آواز کے سر سب سے بہترین طریقے سے کس موسیقار کی دھنوں میں کھلتے ہیں۔ محمد رفیع کو ہم سے بچھڑے آج 46 برس گزر گئے مگر یہ سوال اب بھی اٹھتا ہے کہ ان کی فرشتوں کے پروں جیسی ملائم اور مے ناب جیسی نشیلی آواز کو کس موسیقار نے سب سے عمدگی سے استعمال کیا؟

ہے تو جان جوکھم کا کام، آج ہم کوشش کریں گے کہ اس سوال کا جواب ڈھونڈ سکیں۔ اس مقصد کے لیے ہزاروں گیت کھنگالے، فہرستیں ٹٹولیں اور ایکسل کی سپریڈ شیٹ بنا کر تمام اہم موسیقاروں کے ساتھ رفیع کے کام کا بغور جائزہ لیا۔

اس سفر کے دوران ہم پر خود کئی انکشافات ہوئے اور کئی جالے ہٹے۔ بہرحال اس مشق کے نتائج آپ کے سامنے حاضر ہیں۔ یہ فہرست الٹی چلے گی، یعنی دس سے شروع ہو کر نمبر ون تک جائے گی۔ تو آئیے، اس سریلی سہانی ڈگر پر چلتے ہیں۔

کلیان جی آنند جی کے آنند ایک انٹرویو میں رفیع کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو جاتے ہیں اور اس جوڑی نے رفیع سے 188 گیت بھی گوائے۔ لیکن لگتا ہے کہ انہوں نے زیادہ عمدہ گیت کشور کمار کے لیے مخصوص رکھے، یہی وجہ ہے کہ ان گیتوں میں کوئی بھی ایسا نہیں جسے ہم کوئی بڑا گیت کہہ سکیں، البتہ ان میں کئی گیت آج بھی گنگنائے جاتے ہیں۔ بہر حال ہماری نظر میں رفیع کے گائے اور کلیان جی آنند جی کے ترتیب دیے ٹاپ فائیو گیت یہ ہیں:

1۔ یہ رات ہے پیاسی پیاسی

2۔ پردیسیوں سے نہ اکھیاں ملانا

5۔ ایک تھا گل اور ایک تھی بلبل

ہمارے خیال سے روی بڑے موسیقار نہیں ہیں، لیکن ان کی دھنوں میں ایک قسم کی سادگی اور فوری پن ہوتا تھا، جو اکثر اوقات لوگوں کے دلوں کو چھو جاتا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ایک کے بعد ایک مقبول گیت دیے۔

ان گیتوں کی مقبولیت کی ایک بڑی وجہ رفیع کی آواز تھی، جو سیدھی سادی دھنوں میں بھی بجلیاں بھر دیتی تھی۔ روی نے 242 گیتوں کو رفیع کی آواز سے منور کیا۔

1۔ چودھویں کا چاند ہو یا آفتاب ہو

3۔ چھو لینے دو نازک ہونٹوں کو

4۔ یہ زلف اگر کھل کے بکھر جائے

5۔ مجھے عشق ہے تجھی سے

آٹھ: لکشمی کانت پیارے لال

لکشمی پیارے کی پہلی فلم دوستی، میں جیسی اٹھان ہوئی تھی، خاص طور پر رفیع کے گیتوں میں، وہ بعد میں قائم نہ رہ سکی۔ لکشمی پیارے کی جوڑی بالی وڈ کی گیت مشین تھی جن کی کوشش ہوتی تھی کہ کوئی مہینہ ان کی فلم سے خالی نہ جائے۔ وہ مقدار کو معیار........

© Daily Urdu