Ittelaati Samraj Ke Khilaf Jad o Jehad Ki Na Mukammal Kahani
اطلاعاتی سامراج کے خلاف جدوجہد کی نامکمل کہانی
آپ جانتے ہیں کہ بھلے تیل اور قیمتی معدنیات (بشمول سونا چاندی اور ہیرے) اور کرنسی کہیں کی بھی ہو۔ ان کا روزانہ بھاؤ لندن اور نیویارک میں ہی کھلتا ہے۔ نیویارک کی وال اسٹریٹ کو چھینک آتی ہے تو باقی اسٹاک ایکسچینجز کو زکام ہو جاتا ہے۔ ڈالر عالمی لین دین کا بادشاہ ہے۔ ہر شے کی قیمت طے ہونے کی بنیاد ڈالر ہے۔ یہ ہے آپ کا عالمی نظامِ معیشت جسے مغرب کنٹرول کرتا ہے۔
تمام ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا سرچشمہ امریکا ہے۔ ان پلیٹ فارمز کی چابی چند ہاتھوں میں ہے۔ یہ ہاتھ سیدھے رہیں تو آپ کی روزمرہ زندگی رواں رہے گی۔ یہی ہاتھ الٹے پڑ جائیں تو بینکنگ، بین الاقوامی تجارت اور ٹرانسپورٹ سمیت ہر کلیدی شعبہ چوپٹ ہو جائے۔
ہم تک جو عالمی خبریں پہنچتی ہیں ان میں سے نوے فیصد معدودے چند مغربی خبررساں ایجنسیوں کے توسط سے ہی پہنچ سکتی ہیں۔ یہ خبریں پڑھ اور سن سن کے ہماری جو رائے بنتی ہے وہ دراصل مغربی ایجنڈے کے خبری ذرائع سے ہی تشکیل پاتی ہے مگر ہم اسے اپنی "آزادانہ و شعوری رائے" سمجھ کر ہر کس و ناکس پر رعب جھاڑتے رہتے ہیں۔
ایسا نہیں کہ دنیا نے اس "اطلاعاتی سامراجیت" کے پنجے سے نکلنے کی کوشش نہیں کی مگر اب تک جتنی بھی کوششیں ہوئی ہیں چند ایک کو چھوڑ کے باقی سب یا تو دم توڑ گئیں یا محدود ہوگئیں۔
اطلاعاتی سامراجیت کی تاریخ بھی روائیتی سامراجیت کی پیش قدمی کے شانہ بشانہ رہی اور جب نوآبادیات کو علامتی آزادی ملی تو ان پر نیو کولونیل ازم مسلط ہوگیا اور اطلاعات کی ترسیل بھی اس نیو کولونیل ازم کا پرزہ بن گئی۔
کہانی انیسویں صدی میں سامراجیت کے عین عروج سے شروع ہوتی ہے جب ٹیلیگراف کی انقلابی ایجاد کے نتیجے میں کمیونیکیشن کو........
