menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Hijaz Railway Sawa Sao Saal Baad Bedar Ho Rahi Hai

28 0
04.07.2026

حجاز ریلوے سوا سو سال بعد بیدار ہو رہی ہے

اٹھائیس فروری کو ایران پر اسرائیل اور امریکہ کے مشترکہ شبخون سے لگ بھگ پانچ ماہ قبل خلیج ریلوے اتھارٹی نے اعلان کیا کہ دسمبر دو ہزار تیس تک کویت تا اومان خلیج تعاون کونسل کی چھ رکن ریاستیں سترہ سو کیلومیٹر طویل ہائی اسپیڈ ریل نیٹ ورک کی لڑی میں پرو دی جائیں گی۔ اس منصوبے کو جی سی سی ریلوے پروجیکٹ کا نام دیا گیا ہے اور لگ بھگ آدھا کام مکمل بھی ہو چکا ہے۔

سعودی عرب میں حرمین ہائی اسپیڈ ریل اور متحدہ عرب امارات میں اتحاد ریل نیٹ ورک پہلے ہی سے آپریشنل ہیں۔ امارات اور اومان کے مابین ہفیت پروجیکٹ کے تحت ہائی اسپیڈ پٹڑی بچھانے کا چالیس فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ دو سو اڑتیس کیلومیٹر کا یہ منصوبہ ڈھائی ارب ڈالر کی لاگت سے اگلے برس تک پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔

سات سو پچاسی کیلومیٹر طویل دوہا تا ریاض ہائی اسپیڈ ریلوے منصوبہ بھی دو ہزار تیس تک مکمل ہو جائے گا۔ اس کے بعد تین سو کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دونوں شہروں کا سفر براستہ ہفوف اور دمام ڈھائی گھنٹے تک مختصر ہو جائے گا۔ توقع ہے کہ اس منصوبے سے سالانہ ایک کروڑ مسافر مستفید ہوں گے۔

ریاض تا کویت ساڑھے چھ سو کیلومیٹر ریل منصوبہ دو ہزار اٹھائیس تک مکمل ہوگا۔ سعودی عرب اور بحرین کے مابین کنگ فہد کاز وے کے ساتھ ساتھ دمام تک ستاون کیلومیٹر کا کنگ حماد ریل پروجیکٹ بحرین کو جی سی سی ریلوے سے جوڑے گا۔........

© Daily Urdu