menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Falasteen Tareekh Ke Chehre Pe Chechak Hai

33 0
11.07.2026

فلسطین تاریخ کے چہرے پر چیچک ہے

گزشتہ ماہ کے شروع میں مغربی کنارے سے خبر آئی کہ اسرائیلی فوج نے الخلیل (ہیبرون) کے نزدیک سات ماہ کی بچی سام فہد ابوہیکل کو چہرے پر گولی مار کے شہید کر دیا۔ ایک خبر یہ بھی آئی کہ سنجیل نامی گاؤں کے چاروں جانب یہودی آبادکاروں نے باڑھ لگا کے پوری آبادی کو محصور کر دیا۔ مکین باہر نکلتے ہیں تو تشدد کرکے واپس دھکیل دیا جاتا ہے۔ کھیتوں تک رسائی تو خیر یہ فلسطینی دیہاتی اب بھول ہی جائیں۔

دو ماہ پہلے یہ بھی خبر آئی کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کے تریپن فیصد رقبے پر قائم اپنی نام نہاد زرد لائن کو کھسکاتے کھسکاتے ساٹھ فیصد تک علاقہ ہڑپ لیا ہے اور ہدف یہ ہے کہ کم ازکم اس حد کو ستر فیصد تک لے جایا جائے۔ اس دوران وزیرِ اعظم نیتن یاہونے آبادکاروں کی ایک کانفرنس سے خطاب کیا تو وہاں نعرے لگے کہ غزہ پر سو فیصد قبضہ کرو۔ وزیرِ اعظم نے تسلی دیتے ہوئے کہا کہ تھوڑا صبر کریں۔ پہلے ستر فیصد لینے دیں۔ جلد ہی سو فیصد بھی ہو ہی جائے گا۔

گذشتہ برس اکتوبر سے جاری جنگ بندی میں ساڑھے تین ہزار مزید فلسطینی شہید ہو چکے ہیں مگر جنگ بندی جاری ہے۔ مچھیرے اپنے ہی سمندر میں موت کے خوف سے آزاد ہو کر مچھلیاں نہیں پکڑ سکتے مگر جنگ بندی برقرار ہے، بے گھر خاندان اپنے ہی گھروں کے ملبے پر واپس نہیں بیٹھ سکتے مگر جنگ بندی قائم ہے، خوراک کی........

© Daily Urdu