menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Bharat Nasal Kush Israeliyon Ko Sakoon Bechta Hai

39 0
06.10.2026

بھارت نسل کش اسرائیلیوں کو سکون بیچتا ہے

دو ہزار سات میں اسرائیلی ڈائریکٹر یووال شمیر نے بھارت یاترا کرنے والے اسرائیلی سیاحوں میں منشیات کے بڑھتے استعمال کے موضوع پر " فلپنگ آؤٹ " نامی دستاویزی فلم بنائی۔ اس میں بتایا گیا کہ لازمی فوجی خدمات انجام دینے والے اسرائیلی سیاح جب اپنا " ڈسچارج آف ڈیوٹی بونس " وصول کرکے بھارت کا رخ کرتے ہیں تو مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے " ٹور آف ڈیوٹی " کی تلخیاں بھولنے کے لیے نوے فیصد فوجی سیاح منشیات کا سہارا لیتے ہیں۔ ان میں سے سینکڑوں ایسے ہوتے ہیں جنھیں منشیاتی علت سے چھٹکارا پانے کے لیے گھر واپسی پر نفسیاتی تھراپی لینا پڑتی ہے۔

فلم میں ایک خاتون اسرائیلی فوجی کی اس وقت کے ڈپٹی وزیرِ اعظم ایلی یشیائی سے بات چیت بھی دکھائی گئی ہے۔ وہ بتا رہی ہے کہ دو بار بھارت اس لیے گئی تاکہ خود کو گولیوں اور بموں کی آوازوں سے دور رکھ کے خود کو ایک نارمل انسان محسوس کروا سکے اور چند دن پرسکون فضا میں سکھ کا سانس لے سکے۔

یہ نفسیاتی مسئلہ غزہ میں نسل کشی کے تازہ خونی باب نے اور سنگین بنا دیا ہے۔

غزہ کی چھ سالہ ہند رجب کی اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں شہادت کے بعد تشکیل پانے والی ہند رجب فاؤنڈیشن کا بنیادی کام یہ ہے کہ ان تمام اسرائیلیوں کا تعاقب کرے جو غزہ میں جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے۔ برسلز میں قائم ہند رجب فاؤنڈیشن کے رضاکار غزہ میں " مشن " مکمل کرکے ضمیر کی ملامت سے بچنے اور محاذ جنگ کی " تھکن " اتارنے کے لیے بیرونِ ملک سیرسپاٹے کے لیے جانے والے اسرائیلی فوجیوں پر نظر رکھتے ہیں اور ان کی گرفتاری کے........

© Daily Urdu