Aik Pur Waqar Taqreeb
مومنہ چیمہ فاؤنڈیشن کی پندرہ سالہ کارکردگی اور فلاحی خدمات کے اعتراف میں لاہور میں ایک پروقار اور شاندار تقریب منعقد کی گئی۔ یہ تقریب فاؤنڈیشن کے پندرہ برسوں پر محیط قومی و انسانی خدمات کے سفر کی یاد میں شکرانے کے طور پر انعقاد پذیر ہوئی۔ اس تاریخی موقع پر راقم کی مرتب کردہ نئی کتاب "مومنہ سے مومنہ چیمہ فاؤنڈیشن تک" کی باضابطہ رونمائی کی گئی۔ یہ کتاب مرحومہ مومنہ چیمہ کی یاد اور فاؤنڈیشن کے 15 سالہ فلاحی، علمی اور روحانی سفر کی کہانی کو پیش کرتی ہے۔
تقریب میں صحافت، تعلیم، سماجی خدمات اور انتظامی شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں اور اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران ملک بھر، خصوصاً دور دراز علاقوں (جیسے شگر، بلتستان) میں فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری واٹر ویل پروجیکٹس، پرائمری سکولز اور پروفیشنل ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹرز کی کامیابیوں کو سراہا گیا۔ یہ تقریب مومنہ چیمہ فاؤنڈیشن کے عزم........
