Jang Ki Fatah Mubarak
آج شام لبرٹی چوک جانا ہوا اور وہیں پھنس گیا۔ لبرٹی چوک کو خوب سجایا جا رہا تھا۔ پولیس کی بھاری نفری آل اطراف موجود تھی۔ چوک میں اسٹیج تیار ہو رہا تھا۔ میں نے شام چار بجے لبرٹی کے پارکنگ پلازہ میں گاڑی پارک کر دی اور نیچے اُتر کر لیمپس کی ایک دکان پر چلا گیا۔ بیگم ساتھ تھی۔ اس نے کچھ لیمپس وغیرہ دیکھنے تھے۔ لبرٹی لیمپس والے کافی وسیع ورائٹی رکھتے ہیں اور ان سے کچھ نہ کچھ گھر کے لیے لیتا رہتا ہوں۔
پارکنگ پلازہ سے باہر نکلا تو انکشاف ہوا ارد گرد کی دکانیں بند کرا دی گئی ہیں۔ وہیں دکان کا ایک ملازم گھوم رہا تھا اس نے پہچان لیا اور بولا کہ آپ میرے ساتھ آ جائیں۔ وہ ہمیں لے کر دکان میں لے گیا۔ ریسپشن پر مینجر صاحب بیٹھے تھے جو جانتے ہیں۔ میں نے سلام دعا کے بعد پوچھا کیا ہو........
