menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Aagahi Azab Se Kam Nahi

21 0
12.09.2026

بشر خدا کا معجزہ ہے یعنی اس کا وجود اس بات کی گواہی ہے کہ کوئی خالق ہے جس نے کیسا شاہکار خلق کیا ہے۔ انسان کسی حادثے کے نتیجے میں وجود میں نہیں آیا۔ اگر یوں مان لیا جائے تو پھر یہ ماننا پڑے گا کہ کل کوئی ایک حادثہ اس کی جبلت و عادات و اطوار کو بدل کر اسے حیوان میں تبدیل بھی کر سکتا ہے۔ ارتقائی مراحل بنی نوع انسان کو تراش خراش کر اس نہج تک لائے ہیں جہاں وہ آج کھڑا اسرارِ قدرت کے راز کھول رہا ہے اور یہ انسان کو اس کے خالق کا ہی پیغام ہے "کیا تم غور و فکر نہیں کرتے"۔

انسان کی یہی خوبی اسے کائنات میں ممتاز بناتے ہوئے اشرف المخلوقات کا درجہ عطا کرتی ہے۔ اس کا شعور اس کو دیگر مخلوقات سے اشرف بناتا ہے۔ شعور ہر انسان اپنے گرد و پیش کے حالات و واقعات، حادثات، علم و تحقیق، مشاہدے کی حِس اور مختلف زمان و مکان میں بستے انسانوں کو دیکھنے پرکھنے سے حاصل کرتا ہے۔ پروردگار نے بھی ہر انسان کو قابلِ مواخذاہ اس کے شعور کے لحاظ سے ٹھہرایا ہے۔ یہی سبب ہے کہ وہ انسان سے کلام کرتے کہتا ہے "جاہل اور عالم برابر نہیں ہو سکتے"۔ عالم کا مواخذہ زیادہ سخت ہے بہ نسبت جاہل کے۔ کیونکہ خدا عادل ہے اس واسطے وہ عدل کو ہی معیار رکھتا ہے۔

گذشتہ ایک صدی میں بہت سے واقعات ہوئے اور ان میں ایک یہ ہے کہ انسان نے سائنس و فن کے میدان میں بہت علم حاصل کیا، تحقیق کے دروازے کھولے، حیرت انگیز دریافت ہوئیں، ان دریافتوں کی بدولت لائف سٹائل بہتر یا آسودہ ہوا۔ لیکن انسان کٹھور، سنگدل، شخصیت پرستی کا شکار، نجات دہندہ کا متلاشی اور خاص نقطہ نظر سے آگے یا پردے کے پیچھے دیکھنے کی صلاحیتوں سے محروم ہوتا چلا گیا۔ یعنی شعور کو بالائے طاق رکھ دیا گیا ہے۔ انفارمیشن کا سیلاب تو آیا ہے لیکن اس انفارمیشن میں کتنا سچ کتنا جھوٹ ہے اس کی جستجو اور تحقیق کا در بند ہوا ہے اور یہ ہر سوسائٹی کے ساتھ ہوا ہے۔ ہمارے ہاں سونے پہ سہاگا کے مترادف یہ ہوا کہ بنیادی تعلیم سے ہی سماج محروم رہا ہے۔ چنانچہ ہم نے اندھوں بہروں کا ریوڑ پیدا کر دیا ہے جو اپنے کھونٹے سے بندھے آنکھوں پر کھوپا چڑھائے بیل کی مانند مخصوص دائرے سے باہر نکلنے سے قاصر رہا ہے۔ المیہ یہ ہے وہ کھونٹا بھی حقیقی نہیں بلکہ اپنے ذہن میں گڑا کھونٹا ہے۔

مذہب اور سیاست ہر انسان کی زندگی کا لازمی........

© Daily Urdu