menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Masnoi Zahanat, Nemat Bhi Aur Imtihan Bhi

19 0
previous day

مصنوعی ذہانت، نعمت بھی اور امتحان بھی

خالقِ کائنات کو اپنی مخلوق سے بے پناہ محبت ہے، مگر جو عزت و تکریم اولادِ آدم کو عطا ہوئی، وہ دیگر مخلوقات کے حصے میں نہیں آئی۔ مالکِ کائنات نے انسان کو علم و شعور کی دولت سے نوازا اور اسے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا ہنر عطا کیا۔ انسان نے بھی اپنے خالق کی عطا کردہ عقل و فہم سے کائنات کی تسخیر کی، حیرت انگیز دریافتیں کیں اور ایسی ایجادات متعارف کروائیں جنہوں نے انسانی زندگی کو آسان بنا دیا۔

آج ہم ٹیکنالوجی کے جس جدید دور میں سانس لے رہے ہیں، وہاں انسانی ترقی کا ایک نیا باب مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) کی صورت میں ہمارے سامنے ہے۔ یہ انسانی تحقیق اور سائنسی جدوجہد کا ایک غیر معمولی شاہکار ہے، جس نے تعلیم، صحت، کاروبار، صنعت اور ابلاغ سمیت زندگی کے تقریباً ہر شعبے کو متاثر کرنا شروع کر دیا ہے۔

بلاشبہ مصنوعی ذہانت انسانی تاریخ کی بڑی تکنیکی تبدیلیوں میں سے ایک ہے، جو انسان کے لیے بے شمار آسانیاں پیدا کر رہی ہے، لیکن اس کے ساتھ نئے چیلنجز اور خدشات بھی جنم لے رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مصنوعی ذہانت ایک نعمت بھی ہے اور ایک بڑا امتحان بھی۔

مصنوعی ذہانت کا سب سے نمایاں فائدہ یہ ہے کہ اس نے انسانی کام کرنے کی رفتار اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا ہے۔ اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی AI Index 2026 رپورٹ کے مطابق 2025ء میں 88 فیصد سروے شرکاء نے بتایا کہ ان کے ادارے کم از کم ایک کاروباری شعبے میں مصنوعی ذہانت استعمال کر رہے تھے۔........

© Daily Urdu