Janoobi Punjab Ka Apna Sughra Rehman Thalassemia Care Center Layyah
جنوبی پنجاب کا اپنا صغریٰ رحمان تھیلیسیمیا کیئر سینٹر لیہ
جنوبی پنجاب ہمیشہ سے وسائل کی کمی، پسماندگی اور بنیادی سہولیات کے فقدان کا شکار رہا ہے۔ یہاں صحت کے شعبے کی صورتِ حال بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ بڑے شہروں کی نسبت یہاں علاج معالجے کی جدید سہولیات نہایت محدود ہیں، جبکہ غربت، بے روزگاری اور آگاہی کی کمی نے کئی بیماریوں کو ایک سماجی المیے کی شکل دے دی ہے۔ انہی بیماریوں میں تھیلیسیمیا بھی شامل ہے، جو محض ایک طبی مسئلہ نہیں بلکہ ہمارے اجتماعی شعور، سماجی ذمہ داری اور انسانی ہمدردی کا امتحان بھی ہے۔
تھیلیسیمیا ایک موروثی خون کی بیماری ہے۔ اس مرض میں مبتلا بچے اپنی مرضی سے بیمار نہیں ہوتے، نہ ہی ان کا اس میں کوئی قصور ہوتا ہے۔ ان کی زندگی کا ہر دن اس امید پر گزرتا ہے کہ وقت پر خون مل جائے، علاج جاری رہے اور زندگی کی سانسیں برقرار رہیں۔ ان معصوم بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ برقرار رکھنے کے لیے صرف دوائیں کافی نہیں ہوتیں، بلکہ معاشرے کی محبت، احساس اور عملی تعاون بھی اتنا ہی ضروری ہوتا ہے۔
ایسے ہی حالات میں ضلع لیہ میں آس ویلفیئر سوسائٹی لیہ کے زیرِ انتظام قائم صغریٰ رحمان تھیلیسیمیا کیئر سینٹر لیہ جنوبی پنجاب کے لیے امید کی ایک روشن کرن بن کر ابھرا ہے۔ یہ ادارہ خاموشی سے، بغیر کسی شور و غوغا کے، انسانیت کی ایسی خدمت انجام دے رہا ہے جسے الفاظ میں مکمل........
