Pakistaio Ke Liye Advance Gemini Free
پاکستانیوں کے لیے "ایڈوانس جیمنائی" فری
تاریخ کے اوراق پلٹ کر دیکھیں تو معلوم ہوتا ہے کہ قوموں کے عروج و زوال کی داستانیں دراصل ان کے فیصلوں اور ترجیحات کی عکاس ہیں۔ جب دنیا پہلے صنعتی انقلاب کی دہلیز پر قدم رکھ رہی تھی تو جن خطوں نے لوہے کی مضبوطی، کوئلے کی تپش اور بھاپ کے انجن کی بے پناہ طاقت کو بروقت بھانپ لیا انہیں ہی قدرت نے آنے والی صدیوں کی عالمی معیشت اور سیاست کی باگ ڈور تھمائی اور باقی ماندہ دنیا محض تماشائی یا خام مال فراہم کرنے والی منڈی بن کر رہ گئی۔
آج اکیسویں صدی کے وسط میں دنیا ایک بار پھر اسی نوعیت کے ایک عظیم اور فیصلہ کن تاریخی موڑ پر کھڑی ہے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ اس بار کا انقلاب فیکٹریوں کی اونچی چمنیوں سے دھواں اگلنے کا نہیں بلکہ سلیکان چپس، جدید الگورتھمز اور مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کے پردے پر طلوع ہو رہا ہے۔ یہ وقت کا وہ موڑ ہے جہاں پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک کے لیے یا تو تاریخ کے دھارے کے ساتھ بہہ جانے کا خطرہ ہے یا پھر جدید ترین ٹیکنالوجی کی لہر پر سوار ہو کر ترقی یافتہ اقوام کی صف میں کھڑے ہونے کا شاندار موقع ہے ان لمحات میں ایک خبر تازہ ہوا کے جھونکے کی مانند سامنے آئی ہے۔
اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے دنیا کی ٹاپ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کے باضابطہ پاکستانی دفتر کا افتتاح اور گوگل کے نائب صدر برائے پبلک پالیسی و حکومتی امور ولسن ایل وائٹ کی جانب سے کیے گئے دور رس اعلانات نے مایوسی کے گہرے بادلوں میں امید کی ایک روشن کرن بھر دی ہے۔ سب سے بڑی اور انقلابی خوشخبری یہ سامنے آئی کہ پاکستان بھر کے تمام کالجز اور یونیورسٹیوں کے طلبہ کے لیے گوگل کے جدید ترین مصنوعی ذہانت کے پلیٹ فارم جیمنائی ایڈوانسڈ کی ایک سالہ سبسکرپشن بالکل مفت فراہم کی جا رہی ہے۔
بظاہر یہ ایک سادہ ڈیجیٹل تحفہ معلوم ہوتا ہے لیکن حقیقت میں یہ ہمارے پسے ہوئے طبقات، پسماندہ گلی محلوں اور دور دراز دیہات کے باصلاحیت مگر وسائل سے محروم نوجوانوں کے ہاتھ میں وہ جادوئی کنجی تھمانے کے مترادف ہے جس سے علم، تحقیق اور عالمی منڈی کے بند تالے پلک جھپکتے کھل جاتے ہیں۔ اگر ہم جذباتی نعروں سے ہٹ کر ٹھوس معاشی اعداد و شمار کی روشنی میں اس پیش رفت کا جائزہ لیں تو منظر نامہ مزید........
