Quaid e Azam Ka Khwab Aur Aaj Ka Pakistan
قائدِاعظم کا خواب اور آج کا پاکستان
14 اگست کے حوالے سے آج گورنر ہاؤس میں نہال ہاشمی گورنر سندھ جھوٹ سے بھرے لفظوں کی ایک خوبصورت کہانی سنا رہے تھے۔ کہانی وہی پرانی تھی الفاظ وہی روایتی تھے اور حوالہ بھی قائدِاعظم کا تھا فرمایا گیا کہ قائدِاعظم نے خواب دیکھا تھا کہ میں جیوں یا مروں مگر میرے بچے جئیں گے۔ بات سننے میں اچھی لگتی ہے تالیاں بجانے کو دل بھی چاہتا ہے مگر مسئلہ یہ ہے کہ گورنر ہاؤس کی روشن دیواروں سے باہر نکلتے ہی اس خواب کی حقیقت کہیں دکھائی نہیں دیتی۔ یہ ساری باتیں جھوٹ کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ قائدِاعظم کے خواب میں بچے جینے والے تھے آج کے پاکستان میں بچے ذلت، بے روزگاری، مہنگائی اور محرومی میں جینے پر مجبور ہیں۔ خواب میں آنے والی نسل کے لیے ایک آزاد ملک تھا........
