Naam Islami Nizam Ghair Islami (1)
نام اسلامی نظام غیر اسلامی (1)
یہ تصویر ایک ایسے سوال کو جنم دیتی ہے جس سے ہم برسوں سے نظریں چراتے آئے ہیں اگر پاکستان ایک اسلامی جمہوریہ ہے تو پھر ہماری ریاستی ترجیحات حکمرانی معیشت اور انصاف میں اسلام کی روح کہاں نظر آتی ہے؟ ہم نے پاکستان کو صرف ایک ملک نہیں بلکہ ایک نظریے کے نام پر حاصل کیا تھا۔ قائداعظمؒ نے ایک ایسی ریاست کا تصور پیش کیا تھا جہاں قانون کی بالادستی ہو شہریوں کے حقوق محفوظ ہوں کمزور کو طاقتور کے مقابلے میں انصاف ملے اور ریاست کسی فرد خاندان یا طبقے کی جاگیر نہ ہو مگر آج ہمارے ہاں المیہ یہ ہے کہ اسلام کا نام زبان پر ہے اور اسلامی اصول اکثر عملی زندگی سے غائب ہیں۔
امریکہ کو ہم ایک غیر اسلامی ملک کہتے ہیں لیکن وہاں ریاستی نظام میں قانون کی پابندی اداروں کی جواب دہی معاہدوں کی پاسداری اور شہری حقوق کے حوالے سے ایسے اصول دکھائی دیتے ہیں جو اسلامی تعلیمات کی روح سے قریب تر محسوس ہوتے ہیں۔ اس کے برعکس ہمارے ہاں کبھی مذہب کو سیاست کے لیے استعمال کیا جاتا ہے کبھی قانون کو طاقتور کے لیے نرم اور کمزور کے لیے سخت بنا دیا جاتا ہے۔ کبھی میرٹ کو قربان کرکے سفارش کو کامیابی کا راستہ بنایا جاتا ہے........
