Gilgit Baltistan Azadi Aur Hamare Girgati Numainde
گلگت بلتستان آزادی اور ہمارے گرگٹی نمائیندے
جب تک گلگت بلتستان کی قسمت کے فیصلے تاریخ سے نابلد سیاسی شعور سے محروم اور وفاقی سرپرستی کے محتاج لوگوں کے ہاتھوں میں رہیں گے تب تک اس خطے کے عوام اپنے بنیادی آئینی حقوق کے لیے ترستے رہیں گے۔ المیہ دیکھیے کہ جو صاحب پرچی پر لکھی ہوئی تقریر بھی درست طور پر پڑھنے کی صلاحیت نہیں رکھتے وہ بھی جشنِ آزادی کے اسٹیج پر کھڑے ہو کر قوم کو تاریخ، آزادی اور روشن مستقبل کے خواب دکھاتے نظر آتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا آزادی محض تقریریں کرنے جھنڈے لہرانے اور رسمی تقریبات منعقد کرنے کا نام ہے یا اس کا حقیقی مفہوم عوام کو حقِ حکمرانی سیاسی اختیار اور بنیادی حقوق فراہم کرنا بھی ہے؟
گلگت بلتستان کے عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے شناخت آئینی حیثیت اور بنیادی حقوق کی محرومی کا سامنا کر رہے ہیں۔ اقتدار کے ایوانوں میں چہرے بدلتے رہے نعرے بدلتے رہے وعدوں کے الفاظ تبدیل ہوتے رہے لیکن عوام کی قسمت نہ بدل سکی وفاق کی نامزدگیوں اور سیاسی سرپرستی کے سہارے اقتدار تک پہنچنے والے حکمران عوام کے سامنے بلند بانگ دعوے تو کرتے ہیں........
