Shaoor Ya Shor
پاکستان ماشاءاللہ اناسی برس کا ہوگیا، اللہ تعالیٰ اسے تا قیامت سلامت رکھے آمین۔
وطن اور ریاست کی تعریف۔
وطن: وطن وہ سرزمین اور معاشرہ، جس سے انسان کو جذباتی، تاریخی، ثقافتی اور تہذیبی وابستگی ہو۔
ریاست: ریاست ایک سیاسی اور قانونی نظام ہے جو کسی مخصوص علاقے میں حکومت اور اقتدار چلاتا ہے۔
ریاست قانون بناتی ہے، ٹیکس وصول کرتی ہے، عدالتیں اور انتظامیہ چلاتی ہے، دفاع کرتی ہے اور شہریوں کے حقوق و فرائض متعین کرتی ہے۔ ریاست کا تعلق زیادہ تر قانون، اقتدار اور اداروں سے ہے۔
کل پاکستان میں جشنِ آزادی منایا گیا۔ اس مد میں وفاق اور صوبوں نے کتنے روپے خرچ کیے؟ اس کا تخمینہ باوجود تلاش مکمل طور پر نہیں ملا البتہ کراچی KMC: 2026 کی جشنِ آزادی کے انتظامات کے لیے تقریباً 7.5 کروڑ روپے کا تخمینہ سامنے آیا ہے۔
منڈی بہاؤالدین: میونسپل کمیٹی نے 14 اگست کی تقریبات کے لیے تقریباً 1.90 کروڑ روپے کا تخمینہ رکھا۔
وفاقی سطح پر: 2026 میں جو بڑی رقم سامنے آئی، وہ دراصل 2025 کی جشن آزادی اور معرکہء حق کے اخراجات کے لیے تھی: ECC نے 1.289 ارب روپے کی منظور دی تھی۔ اس سال شہرِ جلال میں خیر سے جشن آزادی کی تقریبات "یادگار فتح" میں منعقد کی گئیں تو خرچ کا اندازہ ہر ذی شعور شخص لگا ہی سکتا ہے۔
اب بات کرتے ہیں پاکستان پر بیرونی قرضوں کی۔
31 مارچ 2026 تک حکومتِ پاکستان کا بیرونی قرضہ تقریباً 92.2 ارب امریکی ڈالر تھا۔ بزنس ریکارڈ کے مطابق پاکستانی روپے میں یہ تقریباً 25.7 ٹریلین روپے بنتا ہے اور Economic Survey کے مطابق مارچ 2026 کے آخر میں قرض کی رقم:
کل سرکاری قرض: 83.285 ٹریلین روپے
اندرونی قرض: 57.566 ٹریلین روپے
بیرونی قرض: 25.720 ٹریلین روپے اور
حکومت کا بیرونی قرض تقریباً $92.2 ارب
یعنی آسان الفاظ میں: حکومت کا بیرونی قرض ≈ 92 ارب ڈالر
پاکستان........
