menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Paun Rukte Nahi Zamane Ke

43 0
25.09.2026

پاؤں رکتے نہیں زمانے کے

"میرے پاس وقت ہی نہیں ہے"۔ یہ جملہ شاید آج کے انسان کا سب سے عام جملہ ہے۔ منیر نیازی کے الفاظ میں:

وقت کس تیزی سے گزرا روزمرہ میں منیر آج کل ہوتا گیا اور دن ہوا ہوتے گئے

ہم یہ جملہ دفتر، گھر، دوستوں کے درمیان اور کبھی کبھی اپنے بچوں سے بھی کہتے ہیں۔ ہمیں وقت نہیں ملتا کتاب پڑھنے کا، کسی دوست کو فون کرنے کا، والدین کے پاس بیٹھنے کا، اپنے بچوں کی بات سننے کا، حتیٰ کہ کچھ دیر خاموش بیٹھنے کا بھی، لیکن عجیب بات یہ ہے کہ ہمارے ہاتھ میں موجود موبائل فون بتاتا ہے کہ ہم دن میں کئی گھنٹے اسکرین کے سامنے گزارتے ہیں۔ کبھی ایک زمانہ تھا جب کسی کے گھر فون آتا تو پورا گھر اس آواز کی طرف متوجہ ہو جاتا۔ خط ملتا تو پورا دھیان اس سے منسلک رہتا۔ اخبار پڑھنے بیٹھتے تو اخبار ہی پڑھا جاتا۔ کتاب ہاتھ میں ہوتی تو دنیا کچھ دیر کے لیے باہر رہ جاتی۔ اب دنیا ہماری جیب میں ہے۔

اور شاید یہی ہماری مشکل بھی ہے۔ ہم بیک وقت کئی جگہ موجود رہنے کی کوشش کرتے ہیں۔ دفتر میں بیٹھے گھر کے پیغامات دیکھ رہے ہوتے........

© Daily Urdu