Musalihat Ya Bardasht Ki Bhatti?
مصالحت یا برداشت کی بھٹی؟
کبھی کبھی ایک معمولی سا منظر انسان کے ذہن میں ایسے سوال چھوڑ جاتا ہے جو دیر تک جواب مانگتے رہتے ہیں۔ مجھے یونین کونسل کے دفتر جانے کا اتفاق ہوا۔ وہاں ایک طرف مصالحتی کونسل کی کارروائی جاری تھی۔ وہ شخص جو اس خاندان کو سمجھانے کی کوشش کر رہا تھا۔ شاید کسی باقاعدہ مصالحتی تربیت سے نہیں گزرا تھا۔ مگر وہ ایک انتہائی حساس خاندانی معاملے میں اپنی ذاتی سوچ کو یوٹیوبر تجزیہ کاروں کے انداز میں پیش کر رہا تھا۔ جس کا لب لباب صرف عورت کے دماغ میں برداشت انڈیلنا تھا۔ یہاں تک کہ دکھ، درد اور تکلیف کو بھی کئی سال تک برداشت کرنے کو مصالحت قرار دیا جا رہا تھا۔ سوال یہ ہے کہ کیا مصالحت کا مطلب یہ ہے کہ کمزور پوزیشن پر متمکن فریق کو مزید برداشت کرنے کا مشورہ دیا جائے؟
ہم نے شادی کے تصور کو بعض اوقات ایک ایسی آزمائش بنا دیا ہے۔ جیسے لڑکی اپنے گھر سے رخصت ہو کر کسی نئی زندگی میں نہیں، بلکہ ایک بھٹی میں داخل ہوتی ہے۔ جہاں اسے جلنا ہے، تپنا ہے، خاموش رہنا ہے، آنسو چھپانے ہیں، اعتراضات سہنے ہیں، ہر تکلیف کو "مصلحت" سمجھنا ہے اور کئی برس بعد اگر وہ ان سب کے باوجود قائم رہ جائے تو ہم کہیں گے کہ اب وہ اس گھر میں پکی اینٹ بن گئی ہے۔ سوال یہ ہے کہ انسان کو پکانے کے لئے بھٹی کیوں ضروری........
