menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Iraqi Par Bas Na Chala, Gadhe Ke Kaan Marore

34 0
12.10.2026

عراقی پر بس نہ چلا، گدھے کے کان مروڑے

کہتے ہیں، ایک جنگل میں اچانک کیمرا آ گیا۔ کیمرا کیا آیا، گویا حسرت زدہ پھول بھی کھل اُٹھے اور بنجر زمین سے شور زدہ چشمے بھی پھوٹنے لگے۔ جنگل کے ہر باسی کو اپنی ذات، اپنا حسن، اپنی صلاحیت، اپنی ذہانت اور اپنی خوبی دنیا کے سامنے دکھانے کا موقع مل گیا۔ جو لوگ کل تک گمنامی میں زندگی گزار رہے تھے۔ آج کیمرے کے سامنے آ کر ایسی ایسی ادائیں دکھانے لگے کہ بہت سے لوگوں کو یہ کہنا پڑا کہ "آپ ہی اپنی اداؤں پہ ذرا غور کریں"۔ کیونکہ شکایت کو کوئی بھی درخورِ اعتنا نہیں سمجھتا تھا۔

زبان سے سب کہتے تھے کہ ہمیں کیمرے کی کوئی پروا نہیں، مگر کیمرا سامنے آتا تو نظریں خود بخود اس کی طرف اٹھ جاتیں۔ انگلیاں بٹن دبا دیتیں اور یوں، نہ چاہتے ہوئے بھی، واچ ٹائم بڑھتا چلا جاتا۔ کیمرے نے جنگل کے کئی ایسے کرداروں کو بھی مشہور کر دیا جنہیں خود بھی اپنی صلاحیتوں پر صرف شک نہیں بلکہ "پک" تھا۔ خیر و شر کے مصداق حسن و بدصورتی میں کوئی تمیز نہ رہی۔ بہت سوں نے صرف خود کو دکھانے میں دلچسپی لی۔ سب سے زیادہ بندر کی بن آئی۔ بندر چاہے ادرک کا سواد نہ جانتا ہو،........

© Daily Urdu