Mazameen e Quran, Ikeesvi Nimaz e Taraweeh
مضامین قرآن، اکیسویں نمازِ تراویح
آج کی نمازِ تراویح کا آغاز چوبیسویں پارے سے ہوتا ہے جس کے کل 19 رکوع ہیں۔ اس میں سورہ الزمر کے 5، سورہ المؤمن کے 9 اور سورہ حٰم السجدہ کے 5 رکوع شامل ہیں۔ اس پارے کے ابتداء میں ظالموں کا ذکر ہوا جو اللہ تعالیٰ پر جھوٹ باندھتے ہیں اور حق کو جھٹلاتے ہیں اُن لوگوں کو تنبیہ کی گئی اور کو باز نہ آنے پر اُن کا ٹھکانا جہنم قرار دیا گیا۔ اس سے آج کے سوشل میڈیا کے دور میں جھوٹی خبریں دینے اور بلا سوچے سمجھے دوسروں پر جھوٹے الزام لگانے والوں کو خاص کر نصیحت حاصل کرنی چاہیے۔ اللہ تعالیٰ نے یہ بھی خوشخبری دے دی کہ جو لوگ سچ کے علمبردار ہیں تو میں ہی ایسے لوگوں کا حامی و ناصر ہوں اور ہر چیز میرے ہی قبضہِ قدرت میں ہے۔
کافروں کو واضح تنبیہ کرتے ہوئے فرمایا کہ اے حبیبﷺ آپ ان کو کہہ دیں کہ وہ اپنا کام کرتے جاہیں اور میں اپنا کام کرتا ہوں اور عنقریب وہ جان جائیں گے۔ گزشتہ قوموں کا ذکر کرکے مشرکین کو تبنیہ کی کہ ان کا حال و انجام دیکھ لو کہ ان لوگوں نے نافرمانیاں کیں تو ہم نے ان پر کیسے کیسے عذاب نازل کیے۔ ان لوگوں نے اللہ تعالی کے ہاں باطل سفارشی ڈھونڈ رکھے ہیں جبکہ اللہ تعالی کے ہاں اُن کی کوئی حثیت نہیں کیونکہ ہر قسم کی شفاعت کا........
