Mazameen e Quran, Atharhvi Nimaz e Taraweeh
مضامینِ قرآن، اٹھارہویں نماز تراویح
انسویں پارے کے کل 97 رکوع ہیں جس میں سورہ الفرقان کے 4 رکوع، سورہ الشعرا کے 11 رکوع اور سورہ النمل کے 4 رکوع شامل ہیں۔ اس پارے کے مضامین میں کفارِ مکہ کا فرشتوں پر اعتراض، تکبر و سرکشی، اس پر اللہ تعالیٰ کا ان کو جواب دیا گیا ہے۔ یہ بتایا گیا کہ کفار کے اعمال ان کسی کام نہ آئیں گے اور اُن کو قیامت میں برباد کر دیا جائے گا جبکہ اہلِ ایمان نیک لوگ جنت میں داخل ہوں گے اور ان پر انعامات و اکرام کا ذکر کیا گیا ہے۔
قیامت کے دن آسمان کا پٹھنا اور فرشتوں کے ظہور بیان کرنے کے بعد بتایا گیا کہ بروزِ حشر اللہ تعالیٰ ہی کی بادشاہی ہوگی اور وہ دن کفار پر بہت سخت ہوگا۔ یکبارگی قرآن کریم نہ نازل نہ کرنے کی حکمت بیان ہوئی۔ حضرت موسیٰؑ اور فرعون کا اجمالی واقعہ بیان ہوا۔ کفار و منکرین پر عذاب الہی کا نزول اور ان سے کفار کو عبرت حاصل کرنے کی ترغیب دی گئی۔ کچھ لوگوں کو جانوروں سے بھی بدتر کہا گیا کہ ایسے وہ لوگ ہیں جو نہ کچھ سنتے ہیں اور نہ ہی کچھ سمجھتے ہیں۔ نبی اکرمﷺ کو مخاطب کرکے بتایا کہ........
