Apne Bete Ka Shukriya Kyun?
اپنے بیٹے کا شکریہ کیوں؟
ڈاکٹر نگہت شاہ کی سوشل میڈیا پر درگت بنتے دیکھ کر مجھے اپنا چھوٹا بیٹا یاد آیا جو لندن کی ایک بڑی یونیورسٹی سے پڑھ کر پاکستان واپس آیا ہے۔ ڈاکٹر نگہت کی قابلیت کی تفصیلات کچھ پڑھی ہیں لیکن ہمارے ہاں قابلیت بھی کبھی کبھار نیگٹو ہوتی ہے خصوصا اگر آپ کا کسی سیاسی گھرانے سے تعلق یا پبلک فیس ہیں۔ آپ کی قابلیت پھر اہم نہیں رہ جاتی۔
گالی گلوچ ہورہی ہے۔ ہمارے ہاں سفارشی کلچر اتنا مضبوط ہے کہ آپ لاکھ قابل ہو، دنیا بھر کی یونیورسٹیز سے پڑھ کر آئے ہوں، آپ اچھی تنخواہ اور عہدے پر لگ گئے تو آپ کی خیر نہیں ہے۔
میرا اپنا چھوٹا بیٹا لندن کی ایک بڑی یونیورسٹی سے پڑھ کر واپس آیا تو اسے ایک اچھے سرکاری ادارے میں اس کی قابلیت/ڈگری پر نوکری مل رہی تھی۔ اس کے پاس ماسٹرز کے بعد لندن ورک........
