27 September Ka Long March: Tehreek e Insaf Ne Mazi Ki Ehtejaji Tehreekon Se Kya Seekha?
27 ستمبر کا لانگ مارچ: تحریک انصاف نے ماضی کی احتجاجی تحریکوں سے کیا سیکھا؟
تحریک انصاف ملکی سیاست میں احتجاجی سیاست کی ایک طاقتور علامت بن چکی ہے۔ اس جماعت نے جلسوں اور احتجاجوں کے ذریعے نہ صرف اپنی مقبولیت کو منظم کیا بلکہ ملکی سیاسی منظرنامے کو کئی مرتبہ یکسر تبدیل بھی کیا۔ تاہم سوال یہ ہے کہ اگر عوامی مقبولیت اور کارکنوں کا جوش موجود تھا تو پھر ماضی کے کئی بڑے احتجاج اپنے مطلوبہ سیاسی نتائج کیوں حاصل نہ کرسکے؟
2014 کا دھرنا تحریک انصاف کی احتجاجی تاریخ کا اہم باب تھا۔ اسلام آباد میں 126 روز تک جاری رہنے والے اس دھرنے نے حکومت کو شدید دباؤ میں رکھا۔ تحریک انصاف انتخابی دھاندلی کی تحقیقات اور وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ لے کر اسلام آباد پہنچی تھی۔ طویل احتجاج نے ملکی سیاست کو مفلوج ضرور کیا، حکومت کو سیاسی مشکلات سے دوچار بھی کیا، مگر وہ بنیادی مقصد حاصل نہ ہوسکا جس کے لیے دھرنا دیا گیا تھا۔ اس واقعے نے ایک بنیادی حقیقت سامنے رکھی کہ طویل احتجاج لازماً کامیاب احتجاج نہیں ہوتا۔ احتجاج کے پیچھے واضح سیاسی حکمت عملی، متبادل منصوبہ اور اختتامی مرحلے کی سوچ موجود ہونا ضروری ہوتا ہے۔
2022 میں اقتدار سے محرومی کے بعد تحریک انصاف نے ایک مرتبہ پھر سڑکوں کا رخ کیا۔ "حقیقی آزادی" کا نعرہ بلند کیا گیا۔ لیکن یہ احتجاج بھی بڑے سیاسی مقاصد حاصل نہ کرسکا۔ اس کے بعد اسمبلیوں کی تحلیل اور سیاسی دباؤ کی نئی حکمت عملی سامنے آئی مگر نتیجہ ایک مرتبہ پھر تحریک انصاف کی توقعات کے مطابق نہ نکلا۔ اس کے بعد 9 مئی 2023 کا واقعہ نے تحریک انصاف کی احتجاجی سیاست کو سب سے زیادہ........
