menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Ai Se Tarjuma Karvana Ghalat Hai Ya Durust

13 0
previous day

اے آئی سے ترجمہ کروانا غلط ہے یا درست

اس پر بہت بحث ہو رہی ہے۔ آپ کیا سمجھتے ہیں اے آئی سے پہلے لوگ ترجمہ خود کرتے تھے؟ تب گوگل ٹرانسلیٹر تھا اور بہت سے تراجم گوگل سے کروائے جاتے تھے۔ کسی نے نصیر احمد ناصر صاحب کی نظم کا عربی زبان میں ترجمہ کیا۔ میری بڑی بہن عربی زبان میں پی ایچ ڈی بھی ہیں اور پروفیسر بھی۔ انہوں نے اس ترجمہ کو پڑھ کر کہا یہ تو گوگل ٹرانسلیشن لگ رہی ہے۔ یہ کوئی ادبی ترجمہ نہیں ہے۔ کیونکہ فلاں لفظ کا ترجمہ گوگل نے غلط کیا ہے۔ جس طرح ناصر صاحب نے استعمال کیا ہے اس طرح ترجمہ میں استعمال نہیں ہوا۔ انہوں نے درست الفاظ کی نشاندھی کی۔

اسی طرح میری ایک نظم کا ترجمہ کسی دوسری زبان میں ایک دوست نے کیا۔ جب میں نے گوگل سے ٹرانسلیٹ کروایا تو ایک بھی لفظ آگے پیچھے نہیں تھا۔ ہو بہو ترجمہ تھا۔ گوگل ٹرانسلیٹر تو لوگ ایک عرصہ سے استعمال کر رہے تھے ٹرانسلیشن کے لیے۔ یہاں تک کہ گوگل کی ٹرانسلیشن تو ہم سب کو بھی محسوس ہو جاتی تھی۔ جب کہ اے آئی اس سے ایڈوانس ہے۔ وہ ترجمہ ہی نہیں کرتا متن کو نئے سرے سے لکھ بھی سکتا ہے۔

اب آتے ہیں اس بات کی طرف کہ اے آئی استعمال کرنا کب درست کب غلط ہے۔ پہلی بات یہ ہے کہ اے آئی ایک ٹول ہے۔ اسی طرح جیسے گوگل ٹرانسلیٹر تھا۔ ترجمہ تو وہ بھی کرتا ہے۔ کسی ٹول سے مدد لے کر کام جلدی آور آسانی سے ہوتا ہے۔ لیکن مدد لینے اور مکمل انحصار میں فرق ہے۔ کریٹیو شخص صرف مدد لیتا ہے۔ جو کریٹیو نہیں وہ........

© Daily Urdu