Khamosh Talaq
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو نے مجھے جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ اس ویڈیو کے کردار کون تھے، یہ کہاں کی تھی، یہ سوال اتنا اہم نہیں۔ اصل سوال یہ ہے کہ اس ویڈیو میں دکھایا گیا درد آج ہمارے کتنے گھروں کی خاموش کہانی بن چکا ہے۔ چند سیکنڈ کی اس ویڈیو میں صدیوں کا ماتم اور انسانیت کی روح کو چھلنی کر دینے والا درد چھپا تھا۔ یہ کسی فلم کا فرضی منظر نہیں لگ رہا تھا، بلکہ ہمارے ہی معاشرے کے ایک جیتے جاگتے گھر کے ملبے کی تصویر تھی۔
منظر کچھ یوں ہے کہ ایک شوہر کے سامنے اس کی شریکِ حیات بڑے اطمینان اور سرد مہری سے یہ اقرار کرتی ہے کہ اس کے دل میں اب اس کا شوہر نہیں، بلکہ کوئی اور بستا ہے۔ وہ نہ صرف اپنی محبت کا برملا اعتراف کرتی ہے بلکہ اپنے عاشق کا نام بھی لے لیتی ہے۔ عام طور پر ایسے لمحے میں غیرت کے نام پر طوفان اٹھتے ہیں، چیخ و پکار ہوتی ہے، گھر کی دیواریں لرزتی ہیں اور بعض اوقات خون تک بہہ جاتا ہے۔ مگر اس شخص نے کیا کیا؟ اس نے نہ ہاتھ اٹھایا، نہ گالی دی، نہ کوئی تماشا لگایا۔ اس نے کانپتے ہاتھوں سے فون اٹھایا، اس اجنبی شخص کا نمبر ملایا اور بھری ہوئی آواز میں صرف ایک سوال پوچھا: "کیا تم واقعی اس سے محبت کرتے ہو؟"
دوسری طرف سے "ہاں" کی بے باک آواز آئی اور ادھر اس شخص کی پوری کائنات لرز کر رہ گئی۔ اس نے بغیر کسی بحث، بغیر کسی منت سماجت اور بغیر کسی........
