menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Sohail Afridi Ki Pazirai Se Yaad Aya Nawaz Sharif Ka Video Link Khitab

42 0
16.09.2026

سہیل آفریدی کی "پذیرائی" سے یاد آیا نواز شریف کا ویڈیو لنک خطاب

"تازہ ترین" سے آگاہ رہنے کی لت نیند سے بوجھل آنکھوں کو بھی بتیاں بجھانے سے قبل سوشل میڈیا کا پھیرا لگانے کو مجبور کرتی ہے۔ پیر کی رات اس کوچے میں گیا تو میرے ایکس اکائونٹ پر خیبرپختونخواہ کے وزیر اعلیٰ کی تصاویر کا انبار تھا۔ تحریک انصاف کے ایک کارکن کی پولیس کی مبینہ زیادتی کی وجہ سے ہلاکت کا پرسہ دینے وہ لاہور گئے ہوئے تھے۔ مقامی پولیس کے "حفاظتی اقدامات" کے سائے میں گھومنے سے انکار کردیا۔ ایک دو مقامات پر ان سے الجھے بھی۔

رات نو بجے کے قریب افواہ یہ پھیلی کہ پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔ بعدازاں وضاحت آئی کہ ان کے ہمراہ چلنے کو مصر چند کارکنان کو پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔ وہ ان کی رہائی کو مصر رہے۔ پولیس نے انکار کیا تو ازخود قیدیوں کے لئے مختص وین میں گھس گئے۔ اس کے ڈرائیور نے گاڑی چلادی تو نظر بظاہر چند لمحوں بعد "دریافت" کیا کہ سہیل آفریدی بھی ڈالے کے عقبی حصے میں موجود ہیں۔ انہیں شہر کے ایک اور مقام پر منت سماجت کے بعد وین سے اتاردیا گیا۔

اصل واقعہ کیا ہے اس کی تفصیلات رپورٹنگ کے روایتی تقاضوں کے مطابق کہیں بیان نہ ہوئی تھیں۔ بارہا دو ویڈیوز ہی ایکس پر آپ لوڈ ہوتی رہیں۔ ایک میں ان کے "حراست" میں لئے جانے کی کہانی نشر ہورہی تھی۔ دوسری تحریک انصاف کے حامی نہیں بلکہ مخالفین نہایت فخروانبساط سے پوسٹ کررہے تھے۔ اس ویڈیو میں جواں سال وزیر اعلیٰ........

© Daily Urdu