menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Petrol Par Duty Ki Jugar

30 0
11.05.2026

پٹرول پر "ڈیوٹی" کی جگاڑ

گزرے ہفتے کی صبح انگریزی کے ایک اخبار کے صفحہ اوّل پر دو خبریں ایک دوسرے کے ساتھ چھپی ہوئی تھیں۔ پہلی خبر نے ہمارے دل مطمئن کرنے کے لئے اطلاع دی کہ آئی ایم ایف کے بورڈ آف گورنر نے پاکستان کیلئے ایک ارب 20کروڑ ڈالر کی قسط جاری کردی ہے۔ یہ قسط تین سال تک پھیلے اس معاہدے کا حصہ ہے جس کے ذریعے عالمی معیشت کا نگہبان ادارہ پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچارہا ہے۔ جاں بلب معیشت کے بچائو کے لئے دوا میسر ہوجانے کی خبر دینے کے ساتھ ہی مگر پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی تفصیلات بھی نمایاں انداز میں چسپاں کردی گئیں۔

مذکورہ بالا خبروں کا ایک دوسرے کیساتھ چھپنا محض اتفاق نہیں تھا۔ یہ نیوز ایڈیٹر کی ذہانت کا قابلِ ستائش اظہار تھا۔ آئی ا یم ایف سے ملی قسط اور پٹرول کی قیمت میں اضافے کی خبروں کو اخبار کے صفحہ اوّل پر ایک دوسرے کا ہمسایہ بناتے ہوئے اس نے اپنی جانب سے ایک لفظ لکھے بغیر معیشت کی مبادیات کے بارے میں مجھ جیسے نابلد افراد کو بھی سمجھادیا کہ جس قسط کا اعلان ہوا ہے اس کے اجراء کے لئے لازمی تھا کہ پاکستان میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان ہو۔

عمران حکومت کو اپریل 2022ء میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے گھر بھیجنے کے بعد سے سرکار مائی باپ ہم رعایا کو مسلسل سمجھارہی تھی کہ عالمی منڈی سے مہنگے داموں پٹرول خرید کر اسے قومی خزانے سے فراہم کردہ زرِ تعاون (Subsidy)کے ذریعے عوام کے لئے قابل خرید رکھنا معاشی اصولوں کی احمقانہ خلاف ورزی ہے۔ ایسی حماقتیں ریاستِ پاکستان کو دیوالیہ کی جانب دھکیل چکی ہیں۔ ملکی معیشت بچانا ہے تو پٹرول پمپ پر ہر پاکستانی صارف کو بلااستثناء ان ہی داموں پٹرول........

© Daily Urdu