menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

America, Iran Mafahmati Yaadasht Ya Dastavez e Shikast

23 0
previous day

امریکہ، ایران مفاہمتی یادداشت یا "دستاویزِ شکست"

جمعرات کی صبح اٹھ کر میری طرح کئی پاکستانی یہ خبر دیکھ کر حیران ہوگئے ہوں گے کہ پیرس سے اپنے وطن لوٹنے سے قبل امریکی صدر نے ایران کے ساتھ دیرپاامن کی تلاش کے لئے تیار ہوئی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردئے ہیں۔ ایرانی صدر نے بھی اپنے وطن کی مٹی چھوڑے بغیر تہران بیٹھے ہی اس دستاویز کی نقل پر دستخط کئے اور یوں دونوں ممالک کے مابین معاہدہ ہوگیا۔ دونوں ممالک کے صدور کی جانب سے "اچانک" ہوئے دستخطوں سے قبل یہ طے ہوا تھا کہ پاکستان کی بے پناہ کوششوں سے تیار ہوئی مفاہمتی یادداشت پر دستخطوں کی تقریب سوئٹزرلینڈکے ایک خوبصورت قصبے میں ہوگی۔ اس میں شرکت کے لئے پاکستان کے وزیر اعظم اور فیلڈمارشل کو جمعرات کے روز سوئٹزرلینڈ روانہ ہونا تھا۔ جمعرات کی صبح اٹھتے ہی یہ کالم لکھتے ہوئے مجھے خیال آیا کہ امریکی اور ایرانی صدور کی جانب سے مفاہمتی دستاویز پر دستخط ثبت کئے جانے کے بعد پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت سوئٹزرلینڈ میں طے ہوئی اس تقریب میں شرکت کیلئے پرواز کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کرے گی۔

ہمارے کئی جھکی اور قنوطی دوست مذکورہ تقریب سے قبل ہی امریکی اور ایرانی صدور کی جانب سے مفاہمتی دستاویزات پر ہوئے دستخطوں سے یہ نتیجہ اخذ کرسکتے ہیں کہ پاکستان سے محاورے والی "بی فاختہ" جیسی مشقت کروالینے کے بعد امریکہ اور ایران ایک دوسرے کے ساتھ "ڈائریکٹ" ہوگئے ہیں اور ہمیں استعمال کرنے کے بعد بھلادیا گیا ہے۔ ایمانداری کی بات ہے کہ جمعرات کی صبح اٹھنے کے بعد میرا فوری ردعمل بھی ایسا ہی تھا۔ پانی کا گلاس ختم کرنے کے بعد غور کیا تو اپنے لاہور کے ملامتی صوفی شاہ حسین کا وہ مصرعہ یاد آگیا جو مکھیوں کی جانب سے "گڑ" ختم کئے........

© Daily Urdu