Akhri Lamhat Mein Azad Kashmir Ke Intikhabat Marhalawar Karane Ka Faisla
آخری لمحات میں آزاد کشمیر کے انتخابات مرحلہ وار کرانے کا فیصلہ
خالصتاََ انتظامی نقطۂ نگاہ سے دیکھیں تو آزادکشمیر کی موجودہ صورتحال میں مرحلہ وار انتخاب کا انعقاد معقول اور درست فیصلہ ہے۔ انتخابات ہمارے ہاں مگر بدقسمتی سے ہمیشہ مشکوک تصور ہوتے رہے ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ غلط یا صحیح بنیادوں پر عوام کی اکثریت میں یہ تاثر بیٹھ چکا ہے کہ انتخاب کے انعقاد سے قبل مقتدر ادارے یہ فیصلہ کرلیتے ہیں کہ اب کی بار محاورے والی "ہما" کس کے سربٹھانا ہے۔ یہ طے کرلینے کے بعد فقط ووٹ ڈالنے کی رسم بنائی جاتی ہے۔ اس سوچ کے نتیجے میں چھڑی فارم 45,47کی بحث آج بھی حکومتی بندوبست کو اخلاقی اعتبارسے کمزور بنائے ہوئے ہے۔ مجھے خدشہ ہے کہ آزادکشمیر میں مرحلہ وار ہوئے انتخاب وہاں کئی مہینوں سے ہیجانی ہوئی صورتحال مزید بگاڑنے کا باعث ہوسکتے ہیں۔
آزادکشمیر میں گزشتہ کئی مہینوں سے ایک احتجاجی تحریک جاری ہے۔ ذاتی طورپر اسے دیانتداری سے میں حکومتی نااہلیوں کے خلاف ابھری ایک خود رو تحریک سمجھتا رہا۔ جو مطالبات اس تحریک نے مرتب کئے ان کی اکثریت عوام کی حکمرانی کا تقاضہ کررہی تھی۔ مقبوضہ کشمیر سے آئے مہاجرین کا آزادکشمیر کے جمہوری بندوبست میں حصہ لینے کا جو بندوبست وضع کیا گیا ہے اس کے بارے میں اٹھائے کئی اعتراضات بھی ہر حوالے سے واجب ہیں۔ ان کے لئے مختص نشستوں کے خاتمے کا مطالبہ مگر پاکستان کے اس مؤقف کی جڑیں ہلادیتا ہے جو قیامِ پاکستان سے کئی دہائیاں قبل قائم ہوئی ریاست جموں........
