menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Siasi Bayaiye Ki Jang Ka Jamhuriat Ka Bohran?

8 0
latest

سیاسی بیانیے کی جنگ یا جمہوریت کا بحران؟

آزاد جموں و کشمیر کے پہلے مرحلے کے انتخابات کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی کشیدگی نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کے انتخابی نظام، جمہوری روایات اور سیاسی جماعتوں کے طرزِ عمل پر کئی اہم سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وفاق میں ایک ہی حکومت کا حصہ بننے والی جماعتیں، پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)، آزاد کشمیر میں ایک دوسرے کے سخت ترین ناقد بن کر سامنے آئی ہیں۔ ایک جانب پیپلز پارٹی انتخابی نتائج کو مشکوک قرار دے رہی ہے، تو دوسری جانب مسلم لیگ (ن) ان الزامات کو سیاسی شکست کا ردِعمل قرار دے رہی ہے۔ اس صورتحال نے صرف آزاد کشمیر کی سیاست ہی نہیں بلکہ پاکستان کے مجموعی جمہوری نظام پر بھی نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

انتخابات کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے میرپور ڈویژن کے نتائج پر اعتراض کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ عوامی مینڈیٹ کا احترام نہیں کیا گیا اور بعض حلقوں میں ووٹروں کی رائے کو تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جہاں انتخابی بے ضابطگیوں کے الزامات سامنے آئے ہیں وہاں دوبارہ پولنگ کرائی جائے تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو سکے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کا فیصلہ عوام کرتے ہیں، کسی ادارے یا طاقت کے ذریعے عوامی فیصلے کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ یوں دونوں بڑی جماعتوں کے درمیان شروع ہونے والی یہ........

© Daily Urdu