menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Hasan Manzar Ke Liye Harf e Taziyat

56 0
29.09.2026

حسن منظر کے لیے حرفِ تعزیت

تعزیتی جملے لکھنا آسان نہیں ہوا کرتا۔ آپ کسی کی موت پر کوئی رسمی جملہ کیسے لکھ سکتے ہیں؟ ایک شخص کی زندگی ہی نہیں، موت بھی دوسرے شخص سے مختلف ہوا کرتی ہے۔ اس کی موت کا دکھ، سوگ، اس کی کمی، زیاں، سب الگ ہوا کرتے ہیں۔ یہی مشکل حسن منظر کے تعلق سے، مجھے کل سے درپیش ہے۔ حسن منظر اپنے معاصرین، پیش روؤں اور پس روؤں سے الگ ہیں۔

سب ممتاز ادیب الگ ہی ہوا کرتے ہیں، مگر ایک حقیقی ادیب کا امتیاز، دوسرے ادیب کے امتیاز سے بھی الگ ہوا کرتا ہے۔ اس کے ادبی موضوعات، اسالیب، زندگی کرنے کا طور، ادب میں مقام بنانے کی جدوجہد یا اس سے بے نیازی جدا ہواکرتے ہیں۔

حسن منظر اکثر باتوں میں جدا تھے۔ وہ بیرون ملک کے علاوہ، لاہور، کراچی، حیدرآباد میں رہے، مگر ادبی مجالس و تقاریب میں کم نظر آتے۔ وہ صلہ و ستائش سے بے نیاز نہیں تھے، مگر ان کی ہوس سے بے نیاز ضرور تھے۔

اعزازت ملے تو خاموشی اور وقار سے، ایک معمول سمجھ کر وصول کر لیے۔ نہیں ملے تو کوئی شکایت نہیں کی۔ کسی نے ان کی تحریروں پر اعتراض کیا تو دل میں کوئی پر خاش نہیں رکھی۔ خاموشی، تنہائی اور ایک سچا انکسار، ان کی شخصیت کا حصہ تھے۔

ان کے خاندان نے ہجرت کی۔ تب وہ تیرہ برس کے تھے۔ انھیں بھی وہ سب کچھ نہیں بھولا، جسے وہ مراد آباد والے گھر میں چھوڑ آئے۔ مثلاً میڈل، کپ، اپنے........

© Daily Urdu