menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Shyshtem Collapsh Kar Gaya Hai?

37 0
04.09.2026

ششٹم کولیپش کر گیا ہے؟

یہ عید میلاد النبی ﷺ والی رات غالباً ساڑھے بارہ، ایک بجے کا وقت تھا کہ میں نے جی ٹی روڈ سے علامہ اقبال روڈ کی طرف جانے والی سڑک پر گاڑی ڈالی تو گڑھی شاہو پل کے اختتام پر لمبا چوڑا ٹریفک جام تھا، صرف انتہائی بائیں ہاتھ سے ٹریفک رینگ رہی تھی۔ اسے کراس کرنے میں آدھا گھنٹہ لگ گیا اور وہاں اندازہ ہوا کہ گڑھی شاہو چوک پر ٹریفک کا ششٹم کولیپش، کر چکا تھا۔ یہ مجھ جیسے سماجی رویوں کے طالب علم کے لئے دلچسپ سٹڈی تھی کہ جب سارا دن یہی چوک اس سے کئی گنا زیادہ ٹریفک کے ساتھ ششٹم کو کولیپش نہیں ہونے دیتا تو آدھی رات کو یہ کیوں جواب دے گیا۔ چوک میں ایک دو ٹرک والوں کے ساتھ کچھ گاڑیوں والوں نے چونچیں لڑا رکھی تھیں اور اس کے ساتھ تینوں اطراف سے ٹریفک پھنسی ہوئی تھی۔ اس دوران ٹریفک سگنل بار بار سرخ، زرد اور سبز ہورہے تھے مگر ان کے چلنے کے باوجود ششٹم کولیپش کر چکا تھا۔

اس وقت شور مچا ہے کہ سسٹم ناکام ہوگیا ہے اور میں اتفاق کرتا ہوں کہ یہ سسٹم بہت زیادہ کامیاب نہیں ہے۔ اس میں لوگوں کے لئے بہت زیادہ اُمید نہیں ہے۔ یہ سسٹم اکثر اوقات ڈیلیور نہیں کر پاتا۔ اس میں گُل پلازہ اور پمز جیسے سانحے بھی ہوتے ہیں۔ جی ہاں، یہ سسٹم جمہوری طور پر قابل اعتماد نظر نہیں آتا کیونکہ یہاں انتخابات پر اعتماد نہیں ہے۔ کبھی 35 پنکچروں کی بات ہوتی ہے اور کبھی کہا جاتا ہے کہ اے ٹی ایس بٹھا کے حکومت دے دی گئی ہے۔ یہ سسٹم ذوالفقار علی بھٹو، نواز شریف اور عمران خان کو کیرزمیٹک لیڈر بناتا ہے جو فوج کے نظام کے ذریعے ہی آتے اور مقبول ہوتے ہیں اور شکوہ ہوتا ہے کہ........

© Daily Urdu