menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Pakistani Ghareeb Ho Rahe Hain Ya Ameer?

40 0
18.08.2026

پاکستانی غریب ہو رہے ہیں یا امیر؟

یہ ایک عمومی گفتگو ہے جو مختلف جگہوں پر کی جاتی ہے جیسے تاجر کہتے ہیں کہ کاروبار کا ایسا بُرا حال ہے کہ ماضی میں کبھی نہیں تھا اور کسان کہتے ہیں کہ ہم پر جتنا کڑا وقت آج ہے پہلے کبھی نہیں آیا۔ ایسی گفتگو سیاسی طور پر بھی کی جاتی ہے کہ عوام مارے جا رہے ہیں، وہ بھوک سے خود کشیاں کر رہے ہیں اور ایسے واقعات کا رپورٹ ہونا درست بھی ہے مگر کیا وہ مجموعی معاشی صورتحال کی عکاسی کرتے ہیں اور کیا ہمارے شہروں کے گرد کھمبیوں کی طرح بڑھتی ہوئی ہاوسنگ سوسائٹیاں، سڑکوں پر بڑھتی ہوئی گاڑیاں تاجروں اور کسانوں سمیت سیاسی بیانیہ بنانے والوں کے سچے ہونے کی گواہی دیتی ہیں؟

ہمیں بہرحال تصدیق شدہ اعداد و شمار پر ہی بات کرنی چاہیے جیسے ادارہ شماریات کے مطابق پچھلے تین برس میں مہنگائی میں کمی اور فی کس آمدن میں بڑھوتری ہوئی۔ پاکستان کی جی ڈی پی 2023ءمیں 336 ارب ڈالر، 2024ءمیں 371 ارب ڈالر، 2025ءمیں 407 ارب ڈالر اور 2026 میں 452 ارب ڈالر ہوگئی یعنی تین سے چار برس میں 116 ارب ڈالر کا اضافہ جو ایک چوتھائی کے قریب بنتا ہے اور کسی بھی معیشت کی گروتھ کے لیے مثالی سمجھا جا سکتا ہے اور اسی کے ساتھ ادارہ شماریات کی طرف سے پاکستانیوں کی فی کس آمدن میں اضافے کا ایک چارٹ موجود ہے جو تین برس پہلے 1680 ڈالر، پچھلے مالی سال میں 1751 ڈالر اور جاری برس میں 1901 ڈالر ہے۔

میں پاکستانی روپوں میں 5 لاکھ 34 ہزار روپے سالانہ کی فی کس آمدن کو ہرگز مثالی نہیں سمجھتا مگر یہ بہرحال پہلے برسوں سے بہتر ہے اور مزید بہتر ہو رہی ہے۔ میں اس کا........

© Daily Urdu