Pakistan Ke Namak Mein Kya Khami Hai
پاکستان کے نمک میں خامی کیا ہے
میں آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے علاقے کیرن میں دریا کنارے ہوٹل کے لان میں بیٹھا تھا جب ایکشن کمیٹی کے کچھ مقامی رہنما میرے پاس آئے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے مجھے بیبون ویلی میں دیکھا، جیب کے ڈرائیوروں سے ہوٹل کا پوچھا اور رات کو میرے پاس آ گئے۔ وہ کشمیر ایکشن کمیٹی کے مطالبات کا مقدمہ لڑ رہے تھے اور میں ان کی شکایات سنتے ہوئے حیرت سے ان کے چہرے تک رہا اور سوچ رہا تھا کہ کیا پاکستان کے نمک میں کوئی خامی ہے کہ جو بھی یہ نمک کھاتا ہے حلال نہیں کر پاتا۔
انہوں نے بات ہی سامنے بہتے ہوئے دریائے نیلم کی طرف اشارہ کرکے شروع کی کہ جس کے دوسری طرف بھارتی سیاحوں کے کیمپ لگے ہوئے تھے اور اگر دریا کا شور کم ہو تو یہ ممکن ہوجاتا ہے ایک دوسرے سے چیخ کر بات کر لی جائے۔ میں نے وہاں بہت سارے پاکستانیوں کوہندوستانیوں کو دیکھ کے اور بہت سارے ہندوستانیوں کو ہم پاکستانیوں کو دیکھ کے بازو لہراتے ہوئے پایا، یہ دو ملکوں کے درمیان ایک اچھا منظر ہے خاص طور پر جب دونوں کے درمیان دشمنی بھی ہو۔ وہ شکوہ کر رہے تھے کہ ایک پاکستانی نے دریا کے اس کنارے سے دوسرے کنارے پر موجود ہندوستانی سے پوچھا کہ تمہارے ہاں پٹرول کتنے روپے لیٹر ہے توجواب آیا، اٹھانوے روپے لیٹر۔ یہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔
میں نے ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کے چہروں کو غور سے دیکھا اور پوچھا کہ وہ کون سی چیز ہے جو آپ کوبھارت کی تعریف کرنے پر مجبور کر رہی ہے اور پاکستان کی بدتعریفی کرنے پر۔ وہ میری بات سن کر چونکے، ٹھٹکے اور بولے، ہم نے کب پاکستان کی بدتعریفی کی۔ میرا جواب........
