menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Bani Pti Sehatmand Hain

45 0
23.08.2026

یہ خبر بانی پی ٹی آئی کے تمام دوستوں، ساتھیوں اور رشتے داروں کے لئے باعث اطمینان ہونی چاہئے کہ وہ تین برس کی قید کے بعد بھی مکمل طور پر صحت مند ہیں۔ وجاہت ایس خان کی طرف سے ان کی موت اور شہباز گل وغیرہ کی طرف سے ان کی بیماری کی خبریں سب کی سب جھوٹی ہیں، جی ہاں، یہ ان تمام لوگوں کے لئے باعث اطمینان ہونی چاہئے جو عمران خان سے محبت کرتے ہیں اور ان کی صحت اور زندگی کے خواہاں ہیں۔ انہیں اس پر مٹھائیاں تقسیم کرنی چاہئیں اور داتادربار سے خانہ کعبہ تک ہرجگہ نوافل کا اہتمام کرنا چاہئے تاکہ اللہ رب العزت کا شکر ادا کیا جا سکے کہ ان کی زندگی اور صحت کے بارے میں تمام منفی اطلاعات غلط ثابت ہوئیں مگر کیا ہم نے پی ٹی آئی والوں کو ایسا کرتے ہوئے دیکھا یا وہ ان تمام اطلاعات پر برہم ہیں، غصے میں ہیں، چیخ وپکار کر رہے ہیں، کیوں؟

یہ عجیب وغریب صورتحال ہے کہ ا نہیں بانی کی زندگی اور صحت سے زیادہ فکر اس بات کی ہے کہ انہیں ایک پرائیویٹ ہسپتال کیوں نہیں پہنچایا گیا کیونکہ وہ کچھ بدترین اور غلط اطلاعات کو سچ ہوتے ہوئے دیکھنا چاہتے تھے۔ عمران خان کی بیماری کی خبریں کچھ لوگوں کے سیاسی مفاد میں ہیں اور یہی دلیل ہے کہ سابق وزیراعظم کی صحت کا میڈیا میں آنے والا معاملہ نہ طبی ہے اور نہ ہی قانونی، یہ صرف اور صرف سیاسی ہے کیونکہ اس کے ذریعے پولیٹیکل پوائنٹ سکورنگ مقصود ہے۔

حکومت نے عدالتی فیصلہ آنے کے بعد ایک گروہ کی طرف سے اس سازش کو بھانپ لیا تھا اور اندازہ لگا لیا گیا تھا کہ اگر عمران خان کو مخصوص پرائیویٹ ہسپتال........

© Daily Urdu