menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

2 Wonderful Boy

8 1
15.01.2026

پاکستانی قوم کو ڈیم فول بنانے کا کام بہت برس پہلے شروع ہوا تھا اور ونڈر فول لانے کی باتیں بھی۔ یہ وہ دور تھا جب سٹار پلس کے ڈرامے پاکستانیوں میں بہت مقبول ہوا کرتے تھے اور وہ کانسپیرنسی تھیوریز پر بہت زیادہ یقین رکھتے تھے۔ قوم کو ڈیم فول بناتے ہوئے عمران خان نامی ونڈر فول متعارف کروایا گیا تھا جس نے اپنے سوا سب کو بدعنوان اور نااہل کہا تھا مگر پھر ثابت ہوا کہ دوسروں کو یہ سب کہنے والا خودسب سے بڑا ڈیم فول نکلا۔

ڈیم فول سے یاد آیا کہ اس ٹولے نے قوم کو ڈیموں کے نام سے بھی فول بنایا تھا اور بیس، بیس روپے جمع کرتے ہوئے اربوں روپے ٹھگ لئے تھے۔ پھر پتا چلا کہ جتنے ارب کی ڈیم کے لئے ٹھگی لگائی ہے اس سے زیادہ ارب روپوں کے تو اپنی شہرت اور بلے بلے کے لئے اشتہارات چلا لئے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو ہردور میں سمجھتے ہیں کہ قوم کو بے وقوف بنایا جا سکتا ہے مگر کسی سیانے نے کہا تھا کہ تمام لوگوں کو تمام موقعوں پر بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔ وقت آیا کہ لوگ سٹارپلس کے ڈراموں کی حقیقت بھی جان لئے کہ ڈھز دھز کرتے میوزک کے ساتھ اس کے ڈراموں کی کہانی کئی کئی قسطوں تک ایک ہی جگہ پھنسی رہتی ہے، اس کے بعد لوگوں کا انٹرسٹ ہی ختم ہوکے رہ گیا۔

جب ہر طرف سے ا چھی خبریں آ رہی ہیں، امریکہ کا صدر پاکستان کی تعریفیں کر رہا ہے، چین کے ساتھ تعلقات روایتی اور بہترین ہیں، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ ہو رہا ہے، ترکی اس میں شرکت کی خواہش کا اظہار کر رہا ہے، شرح سود مسلسل کم ہو رہی ہے، انفلیشن ریٹ چالیس فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ پر آ چکا ہے،........

© Daily Urdu